ورکرزکنونشن سے جے یو آئی سوات جنرل سیکرٹری مولانا سید قمر صاحب کا خطاب
2 ستمبر 2021
خطبہ مسنونہ کے بعد
قابل صد احترام جے یو آئی سوات کے کارکنان سب سے پہلے اپ کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں اپ کی یہ شرکت جمعیت سے محبت کا ثبوت ہے
جے یو اٸ کے ترقی و زوال کا دارومدار کارکنان پر ہیں اگر یہ کارکنان جے یو اٸ کو مظبوط کرنا چاہے تو مظبوط کرسکتے ہیں اور انکی عدم دلچسپی و سستی جماعت کے زوال کے لیے کافی ہے
اج کے تین اہم ایجنڈے:
صوباٸ قیادت نے دوروں کا شیڈول ترتیب دیا تھا اس کے مناسبت سے ہم ںے مناسب سمجھا کہ کارکنوں کو ان کے لیے جمع کیا جاۓ اور انکی ہدایات براہ راست سنیں
دوسرا ایجنڈہ بلدیاتی الیکشن تھا اس پر کام شروع ہوچکا ہے تحصیل امیدواروں کے نام اچکے ہیں ویلج امیدواروں کی لسٹ ترتیب دینا باقی ہے
ہماری پوری توجہ بلدیاتی الیکشن پر ہونا چاہیے تحصیل امیدواروں کے لیے مظبوط امیدوار ہونے چاہیے
اس طرح ویلج کونسل پر بھی ہر سطح کے ممبران کا انتخاب ہونا چاہیے ہم یہ کوشش کرے کہ ہمارا چاہے تحصیل کونسلر ہو یا جنرل کونسلر ہو وہ سب سے ذیادہ ووٹ لے اور چیرمین مںتخب ہو اور چیرمین بننے کے ساتھ ساتھ وہ محلے اور گلی کوچے کے سیاست پر قابض ہو اور انکو عوام کی بھرپور خدمت کا موقع میسر ہوگا اور اس بنیاد پر ہم جنرل الیکشن میں میدان مار سکتے ہیں
اگر بلدیات میں ہم کامیاب ہوگے تو جنرل الیکشن میں ہم کامیاب ہونگے اور اگر ہم بلدیات میں ناکام ہوگۓ تو جنرل میں ہمیں مشکلات کا سامنا ہوگا
تیسرا ایجنڈہ چودہ اکتوبر کو مرکزی قیادت کے حکم پر پشاور کے سرزمین پر عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد ہے اس کی کامیابی کے لیے ہم اپنی جدوجہد تیز کردیں
جب ہم اپنی اسلاف کی یاد میں جلسہ کرتے ہیں تو اس وجہ سے کہ یہ سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو جناب رسول اللہ ﷺ تک پہنچی ہے حضرات صحابہ کرام کے ساتھ ملی ہے امام ابوحنیفہ کے ساتھ ملی ہے علما۶ دیوبند کے ساتھ ملی ہے
اگر ہم اپنے اسلاف کی تاریخ کو بھول جاتے ہیں تو ہمارا انے والا دور ناکامی کی طرف جاۓ گا ہم اپنے اسلاف کی تاریخ اور قربانیاں سامنے رکھ کر اگے بڑھینگے
اسلاف کی یاد سے ہمارا عقیدہ مظبوط ہوگا کردار مظبوط ہوگا
قادیانیت کے خلاف جس تحریک کا آغاز ہمارے اکابر مولانا انور شاہ کشمیری مولانا عطا۶اللہ شاہ بخاری وغیرہ نے شروع کیا تھا اس تحریک کو کامیاب اللہ کے فضل سے مفتی محمود ؒ نے کامیاب کیا تھا اور پارلیمنٹ کے فلور سے قادیانیت کو ناکو چنے چبواۓ تھے
اللہ تعالیٰ اپ سب کے سعی کو اپنی دربار عالیہ میں قبول فرماۓ۔
#2_ستمبر_ورکرز_کنونشن_جمعیت_علماء_اسلام_ضلع_سوات۔
TeamJuiSwat
ایک تبصرہ شائع کریں