مظاہرے کا باقاعدہ اغاز ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل بابوزئی قاری فضل معبود صاحب نے تلاوت قران پاک سے کیا
سٹیج سیکرٹری کے فراٸض مولانا نسیم اللہ اور مفتی اسحاق نے مشترکہ طور پر ادا کیے
شرکاءسے مندرجہ ذیل رہنماوں نے خطاب کیا
قاری شوکت علی ضلعی کنوینٸر جی ٹی اٸی ضلع سوات
مفتی عارف اللہ امیر تحصیل کبل
مولانا رحیم اللہ امیر تحصیل مٹہ
مولانا عمر عزیز صاحب امیر تحصیل بابوزٸی
مولانا حجت اللہ سینٸر ناٸب امیر ضلع سوات
مولانا سید قمر صاحب جنرل سیکرٹری ضلع سوات
قاری فتحت اللہ امیر ضلع سوات
مولانا فضل واحد صاحب امیر تحصیل بریکوٹ.
اپنے اپنے بیانات میں انہوں نے فرمایا کہ صوباٸی قیادت کے حکم پر آج ہم یہاں مظلوم عوام کے حقوق کیلیے مظاہرے میں شریک ہیں۔ آئے روز کی مہنگاٸی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے جو وعدے ہوۓتھے کہ نوے دن میں تبدیلی لاٸیں گے، نظام کو بدل دیں گے، سبز باغ دکھاٸے گٸے لیکن وہ سب دھوکہ ثابت ہوا. مقررین نے فرمایا کہ آج آپ کسی بھی دکاندار کے پاس بیٹھ جاٸے وہ مہنگاٸی کا رونا رو رہا ہے جس حال میں ملک ان نااہلوں کے حوالے کیا گیا تھا آج اس سے بدتر صورتحال ہے آج حالات اس نہج پہ پہنچے ہیں کہ غریب اس سوچ میں گھٹ گھٹ کے مررہا ہے کہ وہ دیہاڑی میں پہلے کیا کرے بچوں کے تعلیم کا خرچ اٹھاٸے کہ دواٸی خریدے یا آٹا چاٸے چینی خریدے. آج نوجوان بیروزگاری کے دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اسانی سے غیروں کا الہ کار بن سکتا ہے اور بن رہا ہے. لوگوں کا معاشی قتل عام جاری ہے یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ جب ملک میں مہنگاٸی بڑھنے لگے تو سمجھو کہ حکمران چور ہے. آج مہنگاٸی کا اک طوفان برپا ہے، لوگ ڈپریشن کے شکار ہورہے ہیں. آج اگر کوٸی اپنے جاٸز حقوق کے لیے آواز اٹھاتا ہے تو اسکے خلاف ایف اٸی ار کاٹتے ہیں. آج مٹہ اور گرد و نواح میں پی ٹی آٸی کا جھنڈا نہ لگانے پر ان لوگوں کے زمینوں پر زبردستی سیکشن فور لگایا جارہا ہے. غریب کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، مالدار متوسط طبقے کی طرف تنزل کررہاہے اور متوسط غریب ہورہا ہے اور غریب کا نام و نشان مٹ رہا ہے. مقررین نے مذید کہا کہ ہم نے پہلے ہی دن سے کہا تھا کہ یہ وزیر اعظم نااہل ہے ،یہ حکومت نااہل ہے ،اور اسکا عملی ثبوت مہنگاٸی، بیروزگاری اور کرپشن کے طوفان کی شکل میں آپکے سامنے ہے. آج ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر یہ نعرہ لگاتے تھے سابقہ وزراء اعظم چور ہیں، کیونکہ انہوں نے پٹرول، چینی، دواٸیاں مہنگی کردی ہے لیکن چور حکومت میں جو اشیاء مہنگی تھی وہ آج چار سو گنا ذیادہ مہنگی کردی گٸی ہے. ملک معاشی طور پر کمزور ہوچکا ہے اور لازمی بات ہے کہ اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ملک عملاً خطرے میں ہے جن لوگوں نے معشیت ٹھیک کرنے کے دعوے کیے تھے غریب کو رہاٸش اور روزگار کے دعوے ہوۓ تھے ان لوگوں کو اداروں نے جعلی طریقے سے اقتدار تک پہنچایا لیکن بجاٸے روزگار دینے کے انہوں نے الٹا پچیس لاکھ لوگوں کو بیروزگار کردیا. آج لوگوں کی یہ حالت ہے کہ گردے بیچنے تک کی خبریں آرہی ہے.
امیر محترم قاری فتحت اللہ نے آخر میں فرمایا کہ جمعیت کے سربکف کارکنوں،ٰعلماء کرام اور ضلع سوات کے غیور عوام ہمارا آج یہاں اکھٹا ہونااس لیے نہیں کہ یہ مدرسے کے طلباء فارغ ہیں، بیروزگار ہیں، ان کا کوٸی کام ہی نہیں ہے. اس احتجاج کا مقصد نٸے پاکستان کا جو وعدہ تین مہینے میں کیا گیا تھا آج تین سال پورے ہوئےلیکن نیا پاکستان نظر نہیں آرہا. لوگ مہنگاٸی کی لپیٹ میں ہیں، لوگ اتنے ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں کہ روڈ کے بیچ چلتے ہوئے اپنے آپ کو گھر کے صحن میں تصور کرتے ہیں. انہوں نے مذید کہا کہ جو ڈالر 98 پر تھا اج 170 کے ریکارڈ ریٹ پر پہنچ گیا ہے ،
سونا 45000 سے 120000، چینی کلو45 سے 110،
دودھ 90 سے 130 روپے فی لیٹر، پٹرول 68 سے 125 تک پہنچ گیا ہیں. حج کو مہنگا کردیا ہے کوٸی ایسی چیز نہیں جو باقی رہ گٸی ہو. اس حکومت کا ایک وزیر بڑے بلند و بانگ دعوے کرتا تھا کہ ہم حکومت سنبھالتے ہی دو سو ارب روپے باہر سے لیکر آئینگے اور سو ارب آئی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے لیکن آج انہی لوگوں کی وجہ سے ملک کی سرحدات غیر محفوظ ہیں، سی پیک منصوبے کا سارا ریکارڈ آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا ہے. تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکا کیا گیا ہے آج ان نااہلوں کو لانے والے بھی شرمندہ ہے رب کریم جلد از جلد ان لوگوں کو ہٹالے. انہوں نے مذید کہا کہ عوام کو بیدار ہونا پڑے گا علماءکا ساتھ دینا ہوگا جمعیت علما۶ اسلام واحد جماعت ہے جو عام ادمی کی حقوق کی جنگ یکساں طور پر لڑ رہا ہے باقی کوٸی روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا رہا ہے کوٸی پختون کا نعرہ لگا رہا ہے لیکن صحیح معنوں میں جمعیت واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی خاطر میدان عمل میں نکلا ہے اب عوام کو علماء کا ساتھ دینا ہوگا ان شاء اللہ آنے والا دور علماء کرام کا ہوگا آئندہ حکومت اگر عوام علماءکو دینگے تو ان شاء اللہ ان کے سارے مساٸل حل کیے جاٸیں گے. رب کریم ہماری یہ سعی اپنے دربار عالیہ میں قبول کرے. آخر میں تمام اکابر علماء، تاجر برادری، انتظامیہ، پولیس، نیوز والے اور انصار الاسلام کے جوانوں اور تحصیل بابوزٸی کے تمام کابینہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
مولانا فضل واحد صاحب نے اختتامی دعا کیا اور یہ کامیاب مظاہرہ اختتام کو پہنچا۔
TeamJuiSwat
ایک تبصرہ شائع کریں