جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے دو روزہ مجلس شوریٰ اجلاس کے بعد جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ مولانا راشد محمود سومرو صاحب کی میڈیا سے گفتگو تحریری صورت میں 10 اگست 2023


جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے دو روزہ مجلس شوریٰ اجلاس کے بعد جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ مولانا راشد محمود سومرو صاحب کی میڈیا سے گفتگو  
10 اگست 2023

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد 
جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کا اجلاس کل صبح 11 بجے سے جاری ہے اور اب تک چل رہا ہے، بہت سارے اہم معاملات آج کے ہمارے سی سی میں ڈسکس ہوئے ہیں اور ہو رہے ہیں، خاص طور پر باجوڑ میں جو اندوہ ناک واقعہ ہوا، اس کے بعد آپ کے ضلع نواب شاہ میں ٹرین حادثہ ہوا، سانحہ جوڑ اور نواب شاہ کے ٹرین حادثے میں شہداء کے لیے آج کے اجلاس میں دعائے مغفرت کی گئی، بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی اور دونوں واقعات کی فوری طور پر تحقیقات کر کے قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام نے روز اول سے لاش اٹھائے ہیں، جنازے اٹھائیں ہیں، اگر بزدل قوتیں یہ سمجھتی ہیں کہ وہ اس طرح کی گھناؤنے حرکتیں کر کے ہماری تحریک یا ہمارے راستے کو روک سکتے ہیں، تو ایسے عناصر احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں، ان شاءاللہ العزیز مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں یہ کارواں آگے بڑھے گا اور اس ملک کے اندر اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں رہے گا۔ صوبہ سندھ کے مخدوش حالات صوبہ سندھ کے اندر عوام کو درپیش مسائل بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی شرح، اسکول میں 70 لاکھ سے زائد تعلیم سے محروم بچوں کے تعلیمی مستقبل، صرف ایک محکمہ خوراک میں ایک سال میں ایک کروڑ 40 لاکھ گندم کی بوریوں پر 77 ارب روپے کی کرپشن، سندھ کے جزائر، وسائل، زمینوں کو بیچنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے مشن اور تحریک کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا اور سندھ کو جمعیت علماء اسلام نے متبادل قوت اور قیادت فراہم کی ہے اور روڈ اور راستوں سے لے کر جمیعت علماء اسلام نے الیکشن تک سندھ کے عوام کے متبادل قوت کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ آج کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے عوام کی جمعیت علماء آواز بنتی رہے گی، سندھ کے مسائل کو اجاگر کرتی رہے گی اور جب تک سندھ ان مشکلات سے باہر نہیں نکلتا جمیعت علماء اسلام اپنی جدوجہد جاری رکھی گی۔ آج کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور سندھ کے اندر موجود مختلف سیاسی مذہبی جماعتیں، آزاد امیدواروں کی طرف سے کیے گئے روابط پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ جمیعت علماء اسلام آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، جمعیت علماء اسلام سندھ کے عوام کو متبادل قیادت فراہم کرنے کے لیے پورے صوبہ سندھ کے تمام ہوم ورک مکمل کر چکی ہے، ہمارے تمام امیدوار قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے تیار ہیں، البتہ صوبائی مجلس شوری اس بات پر غور جاری رکھے گی کہ کس کا مینڈیٹ کہاں زیادہ ہے، اگر متبادل قوت اور قیادت فراہم کرنے کی بات ہے، ایسے لوگ جو عوام کے اندر، ایسے لوگ جو سندھ کو مشکلات سے باہر نکال سکیں، ایسے لوگ جو عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کر سکے، اگر وہ جمیعت علماء اسلام سے بات کرتے ہیں یا اس کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں، جن کے اب تک رابطے نہیں ہیں بات کرتے ہیں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے رہیں گے اور سب سے بات کی جائے گی اور اس صورتحال میں ان شاءاللہ العزیز مستقبل قریب میں بہتر فیصلے کیے جائیں گے۔ اب تک اسمبلی موجود ہے کل اس کا آخری دن ہے، کل کے بعد کئیر ٹیکر نگران حکومت آنی ہے، لہٰذا نگران حکومت کے قیام کے بعد جمعیت علماء اسلام اس پر اپنے تفصیلی فیصلے اور ان کے سامنے رکھے گی، البتہ اس بات پر سختی سے تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات جس طرح سندھ میں کرائے گئے، اگر آنے والے عام انتخابات بھی اس طرح ہی کرانے ہیں تو انتخابات کی پریکٹس سے عوام کو نہ گزارا جائے عوام کو مشکل میں نہ ڈالا جائے، قریب امیدواروں کو خرچے نہ کروائے جائیں، آپ کے ہاں تو کرپشن کا پیسہ ہے، آپ کے ہاں تو لوٹی ہوئی رقم ہے، غریب آدمی تو اپنی گاڑی، زمین اور گھر بھیج کر الیکشن میں جاتا ہے اور اگر پہلے سے آپ نے نتائج تیار کر رکھے ہوں گے، تو غریب آدمی مزید مہنگائی اور قرضے کے بوجھ میں آئے گا، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہیے، اروز اور ڈی اروز نیوٹرل ہونے چاہیے، جو ڈیسیز اور ایس ایس پیز اور کمشنر اول ڈی ائی جیز لگے ہوئے ہیں، جمیعت علماء اسلام ان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے، ایسے ایس ایس پیز ایس اے ڈی سیز ایسڈ یا جیز اور کمشنر لگائے جائیں، جن کے بارے میں رائے عامہ یہ ہو کہ یہ ایک پارٹی کے افراد نہیں بلکہ یہ عوام کے نمائندے ہیں، یہ عوام کے لوگ ہیں، یہ عوام کے افسران ہیں، جن کا کریکٹر بہتر ہو، جن پر کسی جماعت کی چھاپ نہ ہو، ایسے افسران کو فوری طور پر ٹرانسفر کرایا جائے اور ان کی نگرانی میں الیکشن کرایا جائے۔ مزید یہ کہ الیکشن اصلاحات کے حوالے سے، الیکشن ڈے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، ہم کوشش کریں گے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، ہم کوشش کریں گے کہ متحدہ قومی موومنٹ، ہم کوشش کریں گے مذہبی جماعتیں، دیگر قوم پرست جماعتیں، سیاسی جماعتیں جو سندھ کے اسٹیک ہولڈرز ہیں، ہم ان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ بیانیہ قوم کے سامنے رکھیں، مشترکہ پلیٹ فارم سامنے رکھیں، مشترکہ مطالبات رکھیں، امید ہے کہ ان شاءاللہ العزیز آنے والے انتخابات میں سندھ کے عوام کو نیا دور ملے گا، نئی قیادت ملے گی اور سندھ کے عوام 74 سالوں سے جس قیادت نے سندھ کا بیڑا غرق کیا ہے ان کو مسترد کر کے وہ ایک نئی قیادت جمیعت علماء اسلام پر اعتماد کریں گے اور سندھ میں جمیعت علمائے اسلام کے ہاتھ مضبوط کریں گے ان شاءاللہ سندھ کے مسائل کا حل صرف جمعیت علماء اسلام ہے اور جمعیت علماء اسلام ان شاءاللہ سندھ کو مشکلات سے باہر نکالے گی۔
 آپ کا بہت بہت شکریہ

 ضبط تحریر: #محمدریاض 
ممبر ٹیم جے یو آئی سوات
#TeamJuiSwat



1/Post a Comment/Comments

ایک تبصرہ شائع کریں