مفتی محمود رحمہ اللہ کے مختصر دورحکومت میں عظیم کارنامے
قسط نمبر 11
سود کی بندش
مفتی صاحب نے ملکی معیشت کو اسلامی خطوط پر استوار کرنے کے لیے صوبہ سرحد میں تقاوی قرضوں پر سود کی بندش کردی۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ بنکاری کے موجودہ نظام میں سود کی وجہ سے پوری دنیا کا معاشی نظام مختل ہوچکا ہے۔ ایک طرف محنت کرنے والے طبقے کی سودی نظام کی وجہ سے لوٹ کھسوٹ ہورہی ہے اور دوسری جانب دولت ایک طبقے میں سمٹی چلی جارہی ہے۔ مولانا مفتی محمود صاحب نے صوبہ سرحد میں تقاوی قرضوں پر سود معاف کرنے کا جو اعلان کیا تھا وہ بین الاقوامی اثرات کا حامل تھا۔ صوبے کے زمینداروں نے سُکھ کا سانس لیا تھا۔ کیوں کہ تقاوی قرضوں پر دوگنے قرضوں نے ان کی کمر توڑ رکھی تھی۔ کاش ہماری مرکزی گورنمنٹ ملکی معیشت کو سود کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے کوئی قدم اٹھاتی۔
ماوخوذ: مفتی محمود کا دور حکومت (محمد فاروق قریشی)
ناقل : #سہیل_سہراب
ممبر ٹیم جے یو آئی سوات
#TeamJuiSwat
ایک تبصرہ شائع کریں