مفتی محمود رحمہ اللہ کے مختصر دورحکومت میں عظیم کارنامے قسط نمبر 16 مفتی صاحب کے حکومت کی خصوصیات

 

مفتی محمود رحمہ اللہ کے مختصر دورحکومت میں عظیم کارنامے 

قسط نمبر 16

مفتی صاحب کے حکومت کی خصوصیات

مفتی صاحب نے صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ کے لیے حاصل کردہ بنگلہ میں رہائش اختیار کرنے سے انکار کردیا تھا جس کا ماہانہ کرایہ چار ہزار روپے اور جس کی دیکھ بھال پر ماہانہ اخراجات اوسطاً ایک ہزار روپے آتے تھے۔ مفتی صاحب کا یہ فیصلہ ان لوگوں کے لیے کوئی خلاف توقع نہیں جو مفتی صاحب کی درویشانہ فقرو استغنا اور سادگی سے پوری طرح واقف ہیں۔ ویسے بھی اسلام تکف اور اسراف کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتا، بلکہ وہ سادگی کا ایسا تصور دیتا ہے جس سے جوہر انسانیت نکھر کر دوسروں کے لیے نشاط کا سامان بن جاتا ہے اور یہ سادگی مفتی صاحب پر ختم ہے وضع قطع جو وزیر اعلیٰ بننے سے قبل تھی وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھی وہی سادگی اور وہی درویشی رہی، کسی بھی کامیاب لیڈر کے لیے کردار اور گفتار میں تطابق اس کی کامیابی کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔ حضرت مفتی صاحب کی زندگی میں احتیاط اور توازن کا پہلو غائب ہے اور آپ کے قول فعل میں تضاد نہیں۔ مفتی صاحب نے اپنے عہدے کی تنخواہ لینے کا اعلان کرکے قومی قیادت میں ایک خوش آئند کارنامے کا اضافہ کیا۔ اسی طرح آپ کے باقی وزراء کو پنجاب اور سندھ کے وزراء کی تنخواہوں سے نصف تنخواہ ملتی تھی۔ یہ حقیقت ہے کہ اس اقدام سے صوبے کی معشیت میں خوش گوار اثر پڑا اور ساتھ ہی قومی قیادت میں نئی روایت قائم ہوئی۔ 

ماوخوذ: مفتی محمود کا دور حکومت (محمد فاروق قریشی)

ناقل : #سہیل_سہراب 

ممبر ٹیم جے یو آئی سوات

#TeamJuiSwat 



قسط نمبر1 

قسط نمبر 2 

قسط نمبر 3 

 قسط نمبر 4 

قسط نمبر 5 

قسط نمبر 6

قسط نمبر 7 

قسط نمبر 8 

قسط نمبر 9 

قسط نمبر 10 

قسط نمبر 11 

قسط نمبر 12 

قسط نمبر 13 

قسط نمبر14 

قسط نمبر15 

قسط نمبر16 

قسط نمبر17 

قسط نمبر18 



0/Post a Comment/Comments