مفتی محمود رحمہ اللہ کے مختصر دورحکومت میں عظیم کارنامے قسط نمبر 18 صحافتی آزادیاں

مفتی محمود رحمہ اللہ کے مختصر دورحکومت میں عظیم کارنامے 

قسط نمبر 18

صحافتی آزادیاں

کسی قوم کا طرز فکر کا اندازہ اس قوم کے اخباروں سے لگایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں دیکھا جاتا ہے کہ پریس قومی اہمیت کے مسائل کو کس رنگ میں پیش کرتا ہے اگر ابلاغ عامہ کا یہ مؤثر ذریعہ اہم قومی مسائل کو لائق توجہ نہیں سمجھتا، بلکہ اس کے برعکس قومی سطح کے اہم مسائل کی پردہ پوشی کی کوشش کرتا ہے تو اس پوری قوم کی ذہنی ناپختگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ ماضی میں حکمرانوں نے اخبارات پر مختلف طریقوں سے پابندیاں عائد کیں۔ بعض اخبارات نے ان پابندیوں کو جس طرح بہ رضا و رغبت قبول کرلیا تھا، اس سے یقیناً یہ تاثر پیدا ہوتا کہ ہمارے پریس کا ایک حصہ اپنے منصب اور فرائض سے ناآشنا ہے۔ اس کے باوجود آزاد پریس نے ان حکمرانوں کے جمہوریت کش اقدامات کا پوری طرح محاسبہ کیا۔ گو اس کے پاداشت میں کئی اخباروں کے پریس ضبط کئے گئے۔ ان کے ایڈیٹروں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے۔ جن معاشروں میں اخبارات کو یہ چھوٹ حاصل نہیں ہوتی ان کے عوام حقائق سے بہ بہرہ رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دانا حکمران پارٹیاں خود صحتمند پریس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ غاصب یحییٰ خان کے دور میں اگر اخبارات کو کھل کر اپنا فرض انجام دینے کی اجازت دی تو سقوط ڈھاکہ کا المیہ قوم پر بجلی بن کر نہ گرتا۔ افسوس ہے کہ قومی سطح پر عہد آمریت میں ہم سے جو فروگزاشتیں ہوئیں ہم نے ان سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ تاہم سرحد میں مفتی صاحب کے حکومت کے دوران کسی بھی اخبار پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ کسی صحافی کو گرفتار نہیں کیا گیا، کسی اخبار کو نوٹس نہیں دیا گیا، بلکہ مفتی صاحب نے پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کی طرف سے آزاد اخبارات پر لگائی گئی پابندیوں اور صحافیوں کی گرفتاریوں کی برملا مذمت کی اور ان کاروائیوں کو جمہوری طور و طریق کے خلاف قرار دیا۔ مفتی صاحب نے ان تمام اخبارات اور رسائل کو ڈیکلریشن دینے کا اعلان کردیا تھا جنہیں حکومت پنجاب اور سندھ نے جبری بند کردیا تھا۔ اس اعتبار سے مفتی صاحب کی حکومت جمہوریت کی مکمل آئینہ دار تھی۔

ماوخوذ: مفتی محمود کا دور حکومت (محمد فاروق قریشی)

ناقل : #سہیل_سہراب 

ممبر ٹیم جے یو آئی سوات

#TeamJuiSwat 


قسط نمبر1 

قسط نمبر 2 

قسط نمبر 3 

 قسط نمبر 4 

قسط نمبر 5 

قسط نمبر 6

قسط نمبر 7 

قسط نمبر 8 

قسط نمبر 9 

قسط نمبر 10 

قسط نمبر 11 

قسط نمبر 12 

قسط نمبر 13 

قسط نمبر14 

قسط نمبر15 

قسط نمبر16 

قسط نمبر17 

قسط نمبر18 



0/Post a Comment/Comments