مفتی محمود رحمہ اللہ کے مختصر دورحکومت میں عظیم کارنامے قسط نمبر 6 قمار بازی کا خاتمہ

مفتی محمود رحمہ اللہ کے مختصر دورحکومت میں عظیم کارنامے

قسط نمبر 6 

قمار بازی کا خاتمہ

صوبے میں شراب پر پابندی کے بعد مفتی صاحب کی طرف سے جویے پر قدغن لگانے کا اعلان کوئی غیر متوقع نہ تھا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ شراب جوئے اور ایسی نوعیت کی دوسری برائیوں نے ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ معدودے چند افراد کو چھوڑ کر ملک کی پوری آبادی ان کا خاتمہ چاہتی ہے۔ یہی وجہ سے کہ ماضی میں قائم حکومتوں سے عوام یہی مطالبہ کرتے چلے آئے ہیں کہ مسلم معاشرے کو ان برائیوں سے پاک کیا جائے، لیکن بدقسمتی سے کسی بھی حکومت نے عوامی جذبات کی کچھ پرواہ نہیں کی۔ اگر عوامی جذبات و احساسات کا کچھ احساس ہوتا تو آج ہمارا معاشرہ ان برائیوں سے پاک ہوتا۔ مفتی صاحب نے صوبہ سرحد میں شراب، قمار بازی اور معاشرے میں پھیلی ہوئی دیگر برائیوں پر پابندی لگا کر اس بدنصیب قوم پر ایک عظیم احسان کیا۔ رسول معظمﷺ کے دین کے امین مفتی محمود کی طرف سے صوبے میں قمار بازی پر پابندی لگانا ملت کے نوجوانوں کو تباہی سے بچانے کے لیے بہت ہی مفید اور اہم اقدام  تھا۔

ماوخوذ: مفتی محمود کا دور حکومت (محمد فاروق قریشی)

ناقل : #سہیل_سہراب 

ممبر ٹیم جے یو آئی سوات

#TeamJuiSwat


قسط نمبر1 

قسط نمبر 2 

قسط نمبر 3 

 قسط نمبر 4 

قسط نمبر 5 

قسط نمبر 6

قسط نمبر 7 

قسط نمبر 8 

قسط نمبر 9 

قسط نمبر 10 

قسط نمبر 11 

قسط نمبر 12 

قسط نمبر 13 

قسط نمبر14 

قسط نمبر15 

قسط نمبر16 

قسط نمبر17 

قسط نمبر18 



0/Post a Comment/Comments