سیکرٹری جنرل جمعیتہ علماء اسلام پاکستان و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کا ناموس صحابہ کرام، اہل بیت عظام اور امہات المؤمنین رضی اللہ عنہم بل کے حوالے سے سینیٹ میں اظہار خیال تحریری صورت میں 8 اگست 2023

سیکرٹری جنرل جمعیتہ علماء اسلام پاکستان و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کا ناموس صحابہ کرام، اہل بیت عظام اور امہات المؤمنین رضی اللہ عنہم بل کے حوالے سے سینیٹ میں اظہار خیال 

8 اگست 2023
شکریہ جناب چیئرمین! جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ 
أصحابي كالنُّجومِ بأيِّهمُ اقتديتُمُ اهتديتُم۔
ترجمہ: میرے صحابہ کرام آسمان کے ستاروں کی مانند ہیں ،ان میں سے جس کی بھی اقتدا کرو گے ہدایت پاؤ گے۔ 
جناب چیئرمین! پاکستان اسلام کے نام پہ حاصل کیا گیا، مگر اس پاکستان میں صحابہ کرام، اہل بیت عظام اور امہات المؤمنین، ان کی شان میں گستاخیاں کی جاتی ہے، اور ایسے مجرم نہ پکڑے جاتے ہیں اور نہ ان کو سزا ہوتی ہے۔ تو یہ بل ایسا بل ہے کہ اس میں نہ کسی کی دل آزاری ہے، بلکہ جتنے بھی ہم کلمہ گو مسلمان ہیں، ہم سب کا یہ عقیدہ اور ایمان ہے کہ صحابہ کرام کے بغیر، اہل بیت عظام کے بغیر، ان کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، تو اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ بل جو ہمارے دوستوں نے پیش کیا ہے قومی اسمبلی میں جو بڑا ہاؤس ہے اور اس میں تمام مکاتب فکر کے حضرات بھی موجود ہوتے ہیں، وہاں سے بل پاس ہو کر آیا ہے تو آج میں سمجھتا ہوں کہ اس ہاؤس سے بھی متفقہ طور پر یہ پیغام جائے، پوری دنیا کو جائے کہ پاکستان اور پاکستان کے ادارے اسلام کے بارے میں، پیغمبر کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کے بارے میں، صحابہ کرام اور اہل بیت عظام اور امہات المؤمنین کے بارے میں قانون وضع کرکے دنیا کو بتایا کہ یہ ہمارے برگزیدہ ہستیاں ہیں، ان کی شان میں کوئی گستاخیاں نہیں کرسکتا اور اگر کریگا تو سزا کا مستحق ہوگا۔
بہت شکریہ 

ضبط تحریر: #محمدریاض 
ممبر ٹیم جے یو آئی سوات
#TeamJuiSwat

0/Post a Comment/Comments