مفتی محمود رحمہ اللہ کے مختصر دورحکومت میں عظیم کارنامے قسط نمبر 8 تعطیل جمعہ کے اجراء کی سفارش

مفتی محمود رحمہ اللہ کے مختصر دورحکومت میں عظیم کارنامے 

قسط نمبر 8

تعطیل جمعہ کے اجراء کی سفارش

جمعہ کا دن مسلمانوں کا مذہبی دن ہے۔ انگریزوں نے اس ملک میں جہاں اور اسلامی اقدار کو پامال کیا وہاں جمعہ کی اس مبارک دن کی عظمت مسلمان قوم کے دل سے نکال دی۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی مسلم قوم بے حسی اور لاپرواہی کے نتیجے میں کسی بھی حکمران کو جمعہ کے تقدس کا احساس تک نہ ہوا۔ عیسائیوں نے کمال ہوشیاری سے اتوار کے دن کو مسلمانوں کے لیے بھی تعطیل کا دن قرار دے دیا۔ اس سے بڑھ کر اور بدبختی کیا ہوگی کہ ہم نے اپنے مقدس و متبرک دن کو چھوڑ کر عیساٸیوں کی تقلید شروع کردی۔ ہمارے کاروباری ادارے، تعلیمی ادارے، ہسپتال اور صنعتی ادارے غرض کہ زندگی کہ ہر شعبے میں اتوار کو تعطیل ہونے لگی۔ چاہیے تو یہ تھا کہ ہم انگریزوں کو اپنی تقلید پر مجبور کرتے ہم تعطیل جمعۃ المبارک کو مناتے اور جمعہ کے تقدس کو ملحوظ رکھتے لیکن ہم نے اس کے خلاف کیا۔ حضرت مولانا مفتی محمودؒ نے اپنے دور حکومت میں انگریزی تہذیب کو دیس سے نکالا۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے متعدد اقدامات کیے۔ اپنے کابینہ میں یہ بل پاس کرایا تھا کہ صوبہ سرحد میں تعطیل اتوار کی بجائے جمعہ کو منانے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، مگر مرکزی حکومت کے ذمہ داروں نے اس کی مخالفت کرکے اپنی عوام دشمنی اور اسلام سے نفرت کا ثبوت بہم پہنچایا۔ مفتی صاحب کا یہ تاریخی کارنامہ مستقبل کا مورخ سنہری حروف سے لکھے گا اور عوام دشمن حکمران عوامی احتساب سے بچ کر کہیں بھی نہ جاسکیں گے۔

ماوخوذ: مفتی محمود کا دور حکومت (محمد فاروق قریشی)

ناقل : #سہیل_سہراب 

ممبر ٹیم جے یو آئی سوات

#TeamJuiSwat 


قسط نمبر1 

قسط نمبر 2 

قسط نمبر 3 

 قسط نمبر 4 

قسط نمبر 5 

قسط نمبر 6

قسط نمبر 7 

قسط نمبر 8 

قسط نمبر 9 

قسط نمبر 10 

قسط نمبر 11 

قسط نمبر 12 

قسط نمبر 13 

قسط نمبر14 

قسط نمبر15 

قسط نمبر16 

قسط نمبر17 

قسط نمبر18 



0/Post a Comment/Comments