جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کا آج مستونگ میں حافظ حمد اللہ صاحب پہ بم دھماکے پر ہنگامی پریس کانفرنس تحریری صورت میں 14 ستمبر 2023

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کا آج مستونگ میں حافظ حمد اللہ صاحب پہ بم دھماکے پر ہنگامی پریس کانفرنس تحریری صورت میں 

14 ستمبر 2023

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم

میرے صحافی دوستوں جمیعت علماء اسلام کے اکابرین آج کا جو حادثہ ہوا آپ سب جانتے ہیں کہ حافظ حمد اللہ صاحب ہمارے بڑے رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اس کے قافلے پہ اب تک جو اطلاعات ہے، ریموٹ بم حملہ ہوا ہے، یہ اللہ کا شکر ہے کہ حافظ حمد اللہ صاحب اور ان کے تمام رفقاء ابھی تک بخیریت ہے، اور یہ واقعہ ان واقعات کا ایک تسلسل ہے جو جمیعت علماء اسلام کے قائدین پہ ہوتے رہے ہیں۔ قائد جمعیت رہبر امت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب پہ تین جان لیوا خود کش حملے ہوئے ہیں۔ ہمارے دیگر قائدین پہ بھی حملے ہوئے ہیں۔ ہمارے درجنوں بڑے بڑے جید علماء شہید کیے گئے ہیں، بڑے بڑے علماء اور یہ حالیہ جو واقعہ ہوا تھا باجوڑ کا اس میں بھی 80 سے زیادہ علماء، طلباء، نوجوان شہید ہوئے اور یہ تازہ واقعہ جو حافظ حمد اللہ صاحب اور اس کے قافلے پر ہوا ہے یقینا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سابقہ جو واقعات ہوئے ہیں اس کا ایک تسلسل ہے۔ لیکن مارنے والے سے بچانے والا جو ہے وہ زیادہ طاقتور ہے، بلکہ تمام تر طاقتیں اس کی ہاتھ میں ہیں اور آپ کے توسط سے میں ان قوتوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جمیعت علماء اسلام شہیدوں، غازیوں اور مجاہدین کی وہ جماعت ہے جنہوں نے اپنی عظیم قربانیوں سے عالمی استعمار انگریز سامراج کو برصغیر سے بھگایا، ظالم دشمن نے خون کی ندیاں بہائی، ظلم و جبر کی انتہا کر دی، ایسے مظالم جو چشم فلک نے آج تک نہیں دیکھی، لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے اسلاف، ہمارے اکابر، اس تحریک کے بانی حضرات، ان کے کردار میں کبھی جھول نہیں آیا، بڑی ہمت کے ساتھ، جرات کے ساتھ انہوں نے دشمن کا مقابلہ کیا۔ آج جو واقعات ہو رہے ہیں بظاہر شو پیس کے طور پر ایک تنظیم اعتراف کرتا ہے کہ یہ کام میں نے کیا ہے، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ تم شو پیس ہو، تمہارے پیچھے جو قوتیں ہیں اصل وہ قوتیں کروا رہی ہے، تمہیں فنڈنگ کر رہی ہے، تمہیں پیسے دے رہے ہیں، تمہاری مدد کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے۔ تو لہٰذا جمعیت علماء اسلام نہ اس قسم کی بزدلانہ حملوں اور حرکتوں سے اپنی تحریک سے باز آسکتی ہے اور نہ ہی اپنے نظریے پر سودے بازی کے لیے تیار ہے۔ میں جہاں تک سمجھتا ہوں کہ اس کے پیچھے عالمی طاقتیں ہیں، جن طاقتوں نے عمران خان کو پاکستان پر مسلط کیا، اور فارن فنڈنگ کے حوالے سے دنیا کو پتہ چل گیا کہ عمران کو یہاں لانے میں کون سی وہ قوتیں تھی، بھارت سر فہرست ہے، عزرائیل ہے، امریکہ اور اس کی ملٹی نیشنل کمپنیاں ہے، یورپ ہے، آج وہ پریشان ہے کہ ہمارا جو ایجنٹ تھا وہ کامیاب نہیں ہوا۔ سی پیک جو ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور جمعیت علماء اسلام ریاست کی جو پالیسی ہے اسی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے سی پیک کی حمایت کی ہے، یہ الگ بات ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے سی پیک سے بلوچستان کو وہ فائدہ اٹھانے نہیں دیا جو بلوچستان کا حق تھا اور حق ہونا چاہیے، لیکن سی پیک کی حمایت اور اس کو تسلسل بخشنا اور یہ سب کچھ ہم نے قوم کے لیے، بلوچستان کے لیے، ریاست کے لیے اور اس کو ہمارا جرم سمجھا جاتا ہے، اور اس لیے ہم پہ حملے ہو رہے ہوتے ہیں۔ تو عالمی طاقتیں پاکستان میں انتشار، خیبر پختون خواہ میں بلوچستان میں جہاں ان کی رسائی ہے وہ اس قسم کی حرکتیں کر رہے ہوتے ہیں اور پیچھے وہی قوتیں ہیں، اس لیے ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم کل کے لیے کوئٹہ کی تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مکمل ہڑتال کرے، وہ مکمل ہڑتال کرے، شٹر ڈاؤن کریں، یہ بڑا حادثہ ہے اور تاجر برادری کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے، ہم بھی اکثر و بیشتر ان کا ساتھ دیتے ہیں ان کے مسائل میں، لیکن آج یہ واقعہ یہ صرف جمیعت علماء اسلام کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ بلوچستان کے ساتھ ہوا، بلکہ پاکستان کے ساتھ ہوا کیونکہ یہ تخریب کار اور دہشت گرد یہ صرف ہمارے دشمن نہیں ہیں، ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ریاستی موقف کی تائید کرتے ہیں، اس لیے ہمارے ساتھ ان کی دشمنی ہے تو ہمارے ساتھ دشمنی اس کا مطلب یہ ہے کہ ریاست کے ساتھ دشمنی ہے، تو اس لیے میں تاجر برادری سے بھرپور اپیل کرتا ہوں، ان سے درخواست کرتا ہوں کہ کل آپ شٹر ڈاؤن کر کے ان عالمی قوتوں کو یہ بتا دے کہ ہم بلوچستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور متحد ہیں۔ 

 والسلام علیکم


ضبط تحریر: #محمدریاض 

ممبر ٹیم جے یو آئی سوات

#TeamJuiSwat 

0/Post a Comment/Comments