فخر جمعیت حضرت مولانا عبد الغفور حیدری صاحب کا مفتی محمود کانفرنس پشاور میں خطاب 14 اکتوبر 2023


فخر جمعیت حضرت مولانا عبد الغفور حیدری صاحب کا مفتی محمود کانفرنس پشاور میں خطاب

14 اکتوبر 2023

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا۔ صدق اللہ العظیم
قائد جمیعت، رہبر امت، سالار قافلہ حریت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب حفظہ اللہ، ہمارے انتہائی محترم فلسطین کے نمائندے اور اسٹیج پر تشریف فرما جمعیت علماء اسلام کی قیادت کے علاوہ دیگر جماعتوں کے زعماء، اکابرین جمیعت، سامعین حضرات السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کارکنان جمیعت آپ کو اس بات کا علم ہے کہ آج کے دن ہماری صوبائی قیادت نے آپ کو پشاور میں اس لیے بلایا ہے کہ ہم اور آپ مفکر اسلام محسن پاکستان حضرت مولانا مفتی محمود کو، ان کی دینی، ملی، سیاسی کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کریں، اور اللہ کا شکر ہے کہ آپ بہت بڑی تعداد میں مختلف اضلاع کی نمائندگی کرتے ہوئے، اپنے اضلاع کی جماعت کی قیادت میں تشریف لائے ہیں میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میں صوبائی قیادت کو بالخصوص مولانا عطاء الرحمن صاحب، مولانا عطاء الحق درویش صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو، صوبائی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس عظیم الشان کامیاب مفتی محمود کانفرنس کے انعقاد پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔
میرے عزیز دوستو، پاکستان بنا 1947 میں، تشکیل کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان کے نام سے ایک الگ ریاست کا قیام معرض وجود میں آئے گا جو اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر کرہ ارض پر نمایاں ہوگا، مگر بدقسمتی یہ ہے کہ 26 سال تک یہ ملک بے آئین رہا، 1973 میں جب ہماری قیادت جمہوری سیاسی عمل کے ذریعے پارلیمنٹ کا حصہ بنے تو پھر اس ملک کو ایک آئین ملا، متفقہ آئین ملا اور ایک اسلامی آئین ملا اور مقصد یہ تھا کہ اس آئین کو سامنے رکھ کر اس مملکت کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے اور مہاجرین اور انصار کا وہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا جس کے لیے انہوں نے خون کی ندیاں بہائی، جس کے لیے انہوں نے عزت و ناموس کو برباد کیا، اپنی بچیوں سے، خواتین سے زیادتیاں دیکھیں، ان تمام قربانیوں کے باوجود پاکستان کا مطلب کیا آپ بھی ذرا زور سے نعرہ لگائیں، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کا نعرہ لگاتے ہوئے اپنا وطن چھوڑا، گھر چھوڑا، درگاہیں چھوڑی، قبرستان چھوڑے، عزیز و اقارب تقسیم ہو گئے، پاکستان کا نعرہ لگاتے یہاں پہنچے۔ 73 کا اسلامی آئین ملا جیسے رضا ربانی صاحب فرما رہے تھے کہ اس آئین تک ہمارے حکمران آج تک ایک قدم بھی نہیں چلے گی۔ 
تو میرے عزیز دوستو اب ہمیں اس تاریخ کو دہرانا ہوگا مفکر اسلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حکمرانوں کے گریبان کو پکڑنا ہوگا کہ اب تم نے اس آئین پر عمل درآمد کرانا ہے، اس آئین پر عمل درآمد ہوتا تو لچے لفنگے، یہ فاجر و فاسق، یہ عزرائیلی ایجنٹ اقتدار پہ نہیں آسکتے تھے، لیکن آئین پر عمل درآمد نہیں ہے اس لیے اس قسم کے لوگ آکے اقتدار پہ قبضہ کرتے ہیں۔ بہرحال آج ہم اور آپ سب مفکر اسلام اپنے مرحوم قائد کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ایک ہفتے سے عزرائیل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر، ہمارے بھائیوں پر جارحانہ، ظالمانہ، مسلسل حملے کر رہا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں ہمارے مسلمان بھائی، فلسطینی بھائی، حماس کے جوان شہید ہوئے ہیں، اور دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے۔ لیکن میں غزوہ کے بھائیوں کو، فلسطین کے بھائیوں کو، اس خطے کے مسلمانوں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عزرائیل اور امریکہ کا پاکستان پر مسلط کردہ ایجنٹ جو عمران کی شکل میں تھا ہم نے اس کو چِھت لٹایا اور اس کو شکست سے دوچار کیا تو ان شاءاللہ عزرائیل کو بھی آپ شکست سے دوچار کریں گے۔ میرے عزیز دوستو، عزرائیل جس کے پشت پر اس وقت کے عالمی استعمار امریکہ اور مغربی دنیا ہے اور یہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل کو طاقت بخشے، اسرائیل کو سپورٹ کرے مگر مجھے یقین ہے میرے اللہ فلسطینیوں کے ساتھ ہے، غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہے، اور ان شاءاللہ ان شاءاللہ العزیز اللہ رب العالمین انہیں فتح کی عنایت فرمائیں گے اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہے اور اگر یہ بارڈر اور سرحدیں بیچ میں حائل نہ ہوں تو ان شاءاللہ العزیز ہمارے ہزاروں کی تعداد میں رضاکار اور مجاہدین فلسطین میں جا کے قبلہ اول کی آزادی کے لیے بے تاب ہے کہ ہم جا کے وہاں قبلہ اول کو آزاد کرے اور یا جام شہادت نوش کریں، تو میرے محترم بھائیو آج کا پیغام یہ ہے کہ غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور مفکر اسلام مولانا مفتی محمود کے کردار کو سامنے رکھ کر اپنی زندگی بھی گزارنا ہے اور سامنے رکھ کر اس جدوجہد کو بھی تیز کرنا ہے اور آنے والے الیکشن کی بھرپور تیاری کرنی ہے۔
 اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو، میں صوبائی جماعت کو صوبے کے تمام اضلاع کے کارکنان کو سب کو مبارکباد دیتا ہوں اس عظیم الشان کانفرنس پر۔ 
واٰخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین

ضبط تحریر: #محمدریاض 
ممبر ٹیم جے یو آئی سوات
#TeamJuiSwat 

1/Post a Comment/Comments

ایک تبصرہ شائع کریں