خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا کنونشن سے صوبائی سینئیر نائب امیر مفتی فضل غفور صاحب کا مختصر خطاب تحریری صورت میں 7 اکتوبر 2023


خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا کنونشن سے صوبائی سینئیر نائب امیر مفتی فضل غفور صاحب کا مختصر خطاب

7 اکتوبر 2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ الکریم اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ۔ صدق اللہ مولٰنا العظیم و صدق رسولہ النبی الکریم و نحن علی ذالک لمن الشاھدین و الشاکرین والحمدللہ رب العالمین
وہي جواں ہے قبيلے کي آنکھ کا تارا 
شباب جس کا ہے بے داغ ، ضرب ہے کاري 

اگر ہو جنگ تو شيران غاب سے بڑھ کر 
اگر ہو صلح تو رعنا غزال تاتاري 

 محترم مکرم صدر مجلس اور ہمارے آج کے اس پر رونق محفل کے چیف گیسٹ، مہمان خصوصی سینیئر صحافی محترم جناب برادرم حامد میر صاحب، جمیعت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش صاحب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف اقبال داوودزئی صاحب، سیکرٹری اطلاعات محترم جناب حاجی عبدالجلیل جان صاحب، ہمارے میزبان مکرم ارباب نجیب صاحب اور یہاں پر تشریف لانے والے معزز مہمانان گرامی، میرے نہایت ہی محترم برادرم صحافی کاشف الدین سید صاحب، دیگر مہمانان گرامی سب سے پہلے تو میں جمیعت سوشل میڈیا ٹیم صوبہ خیبر پختون خواہ کو آج کے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ایک ایسا منظم پروگرام تشکیل دیا جس سے آج ہمارے نوجوان کچھ سیکھ کے گھر جائیں گے اور وہاں پر اپنی جماعت، اپنے کاز اور اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے۔ کلمات تشکر کے بعد میں صرف ایک بات آپ کو گوش گزار کرانا چاہتا ہوں، ایک دور تھا جب تلوار سے جنگیں لڑی جاتی تھی اور وہ کسی بھی جنگ کا موثر ہتھیار ہوا کرتا تھا، وہ فرسٹ جنریشن وار فیئر کے طور پر یوز ہوتا تھا، پھر اس کے بعد سیکنڈ جنریشن وار فیئر کے طور پر دنیا نے ترقی کر لی، بندوق مارکیٹ میں آگیا، توف و تفنگ آگیا اور پھر دنیا نے اور بھی ترقی کر لی، تھرڈ جنریشن وارفیئر کے طور پر جدید موثر ہتھیار آگئے، ہوائی جہاز، جیٹ طیارے، کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل ویپنز، بہت بڑے پیمانے پر تباہی لانے والے ہتھیار، دنیا اس کو اپنی برتری کے لیے استعمال کرنے لگی اور اس کے بعد ایک فورتھ جنریشن وار فیئر کے طور پر ایک نئی چیز مارکیٹ میں آگئی، پراکسی وار، کولڈ وار، دوسرے کو لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا اور اس سے بھی دنیا آگے بڑھ کے ایک اور قدم آگے بڑھنے لگی اور ففتھ جنریشن وار فیئر کے طور پر ایک نیا اصطلاح متعارف ہو گیا، ففتھ جنریشن وار فیئر میں آپ کسی کے مائنڈ سیٹ کو، اس کی ذہنیت کو، جھوٹ کے ذریعے یا سچ کے ذریعے فتح کر لیتے ہیں اور نظریاتی طور پر آپ اپنے دشمن کو اور اپنے مخالفین کو سائیکالوجیکلی اور اعصابی طور پر آپ اس کو مفلوج کر دیتے ہیں اور اپنے آپ کو فاتح قرار دینے کی کوشش کرتے ہیں، اسی سلسلے میں آپ نے سوشل میڈیا کی اہمیت کو سمجھنا ہے، ہم سوشل میڈیا کو اسی لیے استعمال کرتے ہیں اور کریں گے کہ ہم ایک نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مذہبی سیاست اور اس کے فوائد اور اس کے ثمرات جس سے اکثر لوگ بے خبر ہیں، اس کے لیے ہم سوشل میڈیا کو ایک موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ میری تجویز ہوگی اپنی کم علمی اور کم فہمی کے باوجود تین چیزوں کو مد نظر رکھنا چاہیے، ایک جو کرنٹ ایشوز ہوا کرتے ہیں کرنٹ افیئرز ہوا کرتے ہیں جو حالات حاضرہ ہوتے ہیں اس پر نظر رکھنا اور اپنی جماعت کی پالیسی کو سمجھنا اور سمجھنے کے بعد اس کو لوگوں تک پہنچانا، اس کے لیے گروپنگ، اجتماعیت، آپ کا سوشل میڈیا نیٹ ورک بڑا مضبوط ہو، یک دم آپ میدان میں کود پڑتے ہیں اور ایک چیز کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں تب وہ وائرل بن جاتا ہے اور تیسری چیز اس کے لیے ٹائمنگ ہے، اسی ٹائم پہ آپ نے کسی چیز کو اور کسی پوائنٹ کو اٹھانا ہے جو پرائم ٹائم ہوتا ہے، جس وقت لوگ سوشل میڈیا دیکھنے کے لیے فارغ ہو جاتے ہیں، ان تین چیزوں کو اور ان تین ٹولز کو آپ سوشل میڈیا ٹولز کے طور پر استعمال کر کے اپنی کاز اور اپنے مشن کو بہتر طریقے سے بڑھا سکتے ہیں۔ میں آخر میں ایک بار پھر آپ سب ساتھیوں کا مشکور اور ممنون بھی ہوں اور جمیعت علماء اسلام صوبہ خیبر پختون خواہ اور سوشل میڈیا ٹیم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں
واٰخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین

ضبط تحریر: #محمدریاض 
ممبر ٹیم جے یو آئی سوات
#TeamJuiSwat 

0/Post a Comment/Comments