خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا کنونشن سے اکرم خان درانی صاحب کا خطاب تحریری صورت میں 7 اکتوبر 2023


خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا کنونشن سے اکرم خان درانی صاحب کا خطاب

7 اکتوبر 2023
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب قائد محترم قائد جمیعت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب اور میرے انتہائی قابل قدر اکابرین جمیعت علماء اسلام اور میڈیا سے وابستہ یہاں پر جو ہمارے ساتھی آئے ہیں اور اضلاع سے جو ہمارے سوشل میڈیا ورکر آئے ہیں میں پورے صوبے کے اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور صوبائی جماعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک مناسب وقت پہ ایک بہت اچھا انتظام کیا جو کہ نہایت ضروری ہے، ایک یہ کہ مفتی محمود صاحب کے نام پہ جو کانفرنس ہے اور دوسرا یہ سوشل میڈیا کا آج کا جو پروگرام ہے یہ دونوں ایسے وقت میں ہیں جو کہ انتہائی مناسب وقت ہے۔ ابھی ہم نے ان دونوں پروگراموں کے لیے کام کس طرح کرنا ہے اور اس کو اجاگر کس طرح کرنا ہے، اس کے لیے ضروری ہے فہیم خان کی باتوں کو سپورٹ کرتا ہوں اور میں نے بہت غور سے سنیں اور ماشاءاللہ اس نے ایک بہتر انداز سے اپنی بات کو پہنچانے اور سمجھانے کی کوشش کی ہے، اور ضروری بھی ہے کہ کسی کا کوئی فیلڈ ہو اور اس میں کوئی ماہر ہو اور اس نے اس پہ وقت دیا ہو تو اس کے تجربے سے ہم نے استفادہ کرنا ہے۔ ابھی یہ ہے کہ جس طرح تو عطاء الرحمن صاحب نے کہا، میں تو اس پورے صوبے کے جمیعت علماء اسلام کے بوڑھوں، جوانوں اور وہاں پر خواتین سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک مفتی محمود صاحب کا جو مقام ہے اور اس کے نام پہ جو کانفرنس ہے، اس کو میرے خیال میں اگر کوئی بھی اس میں کمی کر لیں تو ہمارے اکابرین بھی ہمیں معاف نہیں کریں گے اور میرے خیال میں اس کا نام اور اس کی خدمات جو ہے اس کو اگر ہم نہ سراہیں، تو یہ بڑی میرے خیال میں ایک ایسی سنگین غلطی ہوگی، ورکروں کے لیے بھی اور میرے خیال میں جو سیاسی لوگ ہیں۔ مفتی صاحب کا جو اس صوبے کے لیے، ملک کے لیے، دین اسلام کے لیے جو کام ہے وہ جب تک یہ دنیا رہے گی اس کا نام بھی رہے گا، اس پہ کوئی دوسری بات نہیں۔ ابھی بات یہ ہے کہ ہم اس وقت کو بھی یاد کرتے ہیں اور جب مولانا صاحب نے شروعات کیا ہم بھی ساتھ ہی تھے لیکن مولانا صاحب کی ذہانت سے اور اس کی دن رات محنت سے اور آج بھی اس پوزیشن میں جو وہ کر رہے ہے میرے خیال میں یہ انسان کی بس کی باتیں نہیں ہے لیکن ان پر سے ایک غیبی امداد ہے جو اس کو چلا رہا ہے۔ اور آج دنیا مان رہی ہے کہ جو بات اس نے 15 سال پہلے کی ہے وہ ہر حرف پیپلز پارٹی بھی تسلیم کرتی ہے اے این پی بھی تسلیم کرتی ہے مسلم لیگ نون بھی تسلیم کرتے ہیں اور جو علماء اس وقت ہمارے ساتھ نہیں مان رہے تھے وہ بھی ابھی اسی بات کو کر رہا ہے کہ مولانا صاحب کے پاس درست نکلی۔ تو میرے خیال میں آج سیاستدانوں میں، آج علماء میں، دونوں طرف سے ایک ایسا فن، ایک ایسی مہارت کہ وہ ایک شعبے کے ساتھ وابستہ نہیں ہے، اللہ تعالی نے جو کرم کیا ہے وہ دین کے بنیادی معاملات مسائل اور دوسرا سیاست میں ایک ایسا مقام جو کہ اللہ تعالی نے ہمیں دیا ہے، اگر پھر بھی ہم اس مقام کو خود دن رات محنت کر کے وہ جگہ نہ دے تو میرے خیال میں ہم وہ حق ادا نہیں کر رہے جو ہم پہ ہیں۔ میں زیادہ وقت نہیں لوں گا لیکن میں دوبارہ سوشل میڈیا کے جو ہمارے ساتھی ہیں اس سے ایک بات میں بھی کرتا ہوں کہ آپ کی وابستگی جو ہے وہ عام جماعت کی نہیں ہے، آپ اپنے گریبان میں دیکھو اور دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ کریں، آپ وہ کام بالکل نہ کرے جو دوسرا کرتا ہے، جذباتی نہ بنے، آپ دوراندیشی سے اگر خود نہیں سمجھتے تو آپ کے مسجد میں ایک اچھا خاصا امام ہے، آپ کے گھر میں یا ساتھ گاؤں میں ایک اچھا سا وہاں پر جو سینیئر آدمی ہے اس سے کہہ دے کہ اس کا جواب کس طرح سے دینا ہے، اور اگر آپ جذباتی بنے اس کو ایسی جوابات دے دیں تو پھر جس طرح فہیم خان نے کہا کہ اس کو اچھال رہے ہیں، اس کو آپ اس انداز میں لے رہے ہیں۔ میں ان لوگوں پہ بات نہیں کرتا جو اس طرح ماحول بنایا ہے، لیکن ان شاءاللہ مولانا صاحب کی کوششوں نے، اس کی بصیرت نے وہ چیز زمین بوس کر دی ہے جو نکلی تھی اور ان شاءاللہ مزید بھی جو ہے نا ان کے لیے ہلاکت ہے اور آنے والے الیکشن میں بھی۔ میں بھی مولانا صاحب کا بہت پرانا شاگرد ہوں۔ 40 ، 45 سال باہر کی ہوا کو دیکھ سکتا ہوں اور حالات کا تجزیہ بھی کرتا ہوں یہ مقام آنے والا آپ کا ہے لیکن آپ کی ذمہ داری اس میں ضروری ہے، اس میں کوئی دوسری بات نہیں۔ مولانا صاحب نے ایک ماحول پیدا کیا اس نے عوام کو بیدار کیا اس نے لوگوں کو شعور دیا اس نے ان لوگوں کو جو بالکل ایک اور چادر میں تھے اس سے وہ چادر بالکل اس طرح کیا جو لوگوں کے سامنے رہے لیکن ان شاءاللہ آپ نے اس کام کو آگے لے کے جانا ہے۔ میرے ساتھ ایک وعدہ کرے اور ایمانداری سے کریں آپ ہمارے بچے ہیں اور آپ ذمہ دار ہے، ایک عہدہ ہے آپ کے پاس، کہ ہم اس دن کے بعد کوئی کام نہیں کریں گے مفتی محمود صاحب کا جو کانفرنس ہے اس کو ہم ان شاءاللہ آگے لے کے جائیں گے اور دن رات اس کے لیے کام کریں گے اور آپ اگر کام کریں گے تو آپ کا پورا ضلع جو ہے وہ اُمڑ کے آئے گا۔ آخر میں ایک بار پھر صوبائی جماعت کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں اور میں آپ کو بتا دوں لوگ کہتے ہیں کہ وہ سخت بیمار ہے مجھے آپ کی دعائیں ہیں میں جوان ہوں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں کوئی مسئلہ نہیں۔ ان شاءاللہ جو آنے والا وقت ہے اس میں ہم آپ سے آگے لڑوں گا ایک جوان کی طرح اور 20 ، 25 سال کے جوان کی طرح لوگوں کا مقابلہ کرونگا۔

ضبط تحریر: #محمدریاض 
ممبر ٹیم جے یو آئی سوات
#TeamJuiSwat 

0/Post a Comment/Comments