خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا کنونشن سے ملک سکندر خان ایڈوکیٹ صاحب کا خطاب
7 اکتوبر 2023
الحمدللہ وحدہ والصلاۃ والسلام علی من لانبی بعد، اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم وَھُوَ مَعَکُمْ اَیْنَ مَا کُنْتُمْ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ۔ صدق الله مولانا العظیم۔
جمیعت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر حضرت مولانا عطا الرحمان صاحب، ناظم عمومی حضرت مولانا عطاء الحق درویش صاحب، آج کے اس پروگرام کے روح روان حاجی عبدالجلیل جان صاحب، قابل قدر معززین علماء کرام، صوبائی اور ضلعی اکابرین۔ سب سے پہلے تو میں اس سوشل میڈیا کنونشن کے انعقاد پہ خیبر پختونخواہ کے امیر، جنرل سیکرٹری اور ان کی عاملہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آپ کو پتہ ہے کہ چند دنوں کے بعد 14 اکتوبر کو مفتی محمود رحمہ اللہ کانفرنس آپ کے صوبے میں ہورہا ہے۔ تو آج کا یہ میڈیا کنونشن آپ اس تناظر میں بھی اس کو دیکھ لیں کہ ہم حضرت مولانا مفتی محمود صاحب کی یاد کیوں مناتے ہیں، ان کی کیا زندگی تھی، کس طرح انہوں نے قربانیاں دی، اپنی پوری زندگی اعلاء کملۃ الحق کے لیے انہوں نے وقت کی اور باطل کے خلاف لڑتے رہے۔ میرے بھائیو یہ باطل اور حق کی جنگ آج کی نہیں ہے، مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ کا اگر سلسلہ اٹھا کر لے جائیں گے، تو آخر میں جا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیاسی حوالے سے مل جائے گا، گویا اس وقت سے کفر اور اسلام یا دین اور لادینیت کے خلاف اسلام کے شیدائے اور اسلام کے مخالفین کے درمیان یہ لڑائی یہ مقابلہ یہ چلتا آرہا ہے مختلف شکلوں میں، اگر اس تاریخ کو ہم لے کر بیٹھیں گے تو اس میں دن لگیں گے، وہ گھنٹہ پانچ گھنٹے میں اس کی تشریح نہیں کی جا سکتی، آپ اس دور کو بھی چھوڑیں صرف برصغیر کو اٹھا کر دیکھیں جہاں حق کے لیے، علمائے حق کی سرپرستی میں دیندار طبقے نے کتنی قربانیاں دی ہیں، کتنی جانیں نچھاور کی ہیں، یا پھر آج اپنے ملک میں آکر آپ دیکھ لیجئے کہ ہمارے ملک میں بھی باقاعدہ طور پہ لادینیت پھیلانے کے لیے مختلف ذرائع استعمال ہو رہے ہیں مختلف مشن ہے ،سول سوسائٹی کی شکل میں مختلف تنظیمیں ہیں، جو فارن ائیڈڈ ہیں اور ان کو اسی مقصد کے لیے یہاں ابھارا جا رہا ہے کہ اسلام پہ حملہ ہو، اسلامی اقدار پہ حملہ ہو، شعائر اسلام پہ حملہ ہو، تو اس کے لیے جمعیت علماء اسلام مقابلہ کرتی چلی آرہی ہے، اور آج بھی اس نے ہر طاغوت کو ہر جگہ للکارہ ہے، آج کا یہ میڈیا کنونشن جو ہے وہ بھی اس حوالے سے ایک کڑی ہے کہ اب تو سامنے آنے والی باتیں نہیں ہیں، اب تو گھر میں بیٹھ کر کونے میں بیٹھ کر اسلام کے خلاف زہر پھیلانے کے لیے مختلف ذرائع استعمال ہو رہے ہیں، تو میڈیا کے ذریعے جو میڈیا ایکٹیوسٹ ہیں ان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کے لیے وہ اپنی تمام تر جتنی بھی کاوشیں ہیں وہ اس کو بروئے کار لائیں اور جہاں سے بھی، جس نیت سے بھی، جس طریقے سے بھی، اسلام کے خلاف یا اسلامی اقدار کے خلاف جو کاوشیں ہو رہی ہیں ان کا سدباب کریں یا اسلام پہ جو حملہ کرنے کی جو منصوبہ بندی ہو رہی ہے اس کا قلع قمع کریں، تو مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ یہاں پہ یہ جو جوان ہے یہ سنجیدہ لوگ ہیں، وہ اس بات کو سمجھ بھی رہے ہیں اور اس کے لیے تہیہ بھی کیے ہوئے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پہ جو خرافات اللہ اور اللہ کے دین کے خلاف ہو رہے ہیں اس کا سدباب کریں۔ جمیعت علماء اسلام کا نصب العین بھی یہی ہے کہ باطل کے خلاف جہاں بھی جس طرف سے بھی حملے ہوں گے جمیعت علماء اسلام میدان میں ہوگی، لیکن یہ جو چھپے دشمن ہیں، یہ جو بزدل لوگ ہیں، جو تحریر کے ذریعے ان کے سر پہ کوئی نہیں بیٹھا ہوتا اگر میدان میں اس قسم کا وہ خرافات یا بکواس کرے تو اس کا گلا دبایا جائے گا، چھپے بیٹھ کر وہ اسلام کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، میں شاباش دیتا ہوں اس ہمارے سوشل میڈیا کے ایکٹیوسٹ کو کہ وہ اس کے سد باب کے لیے وہ کمر بستہ ہے اور مجھے خوشی ہوگی اور میں صوبائی جو آپ کی جماعت ہے اس کی ان کاوشوں کا کاوشوں کو بھی میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور میری گزارش یہی ہوگی کہ ہم اس کے مقابلے والی صورت اور تحریر اختیار کریں گے تو ہمارے اور ان کے درمیان فرق ہوگا اور جو سنجیدہ، ذی شعور لوگ ہوں گے وہ آپ کے ساتھ ہوں گے۔ ایک دفعہ پھر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واٰخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین
ضبط تحریر: #محمدریاض
ممبر ٹیم جے یو آئی سوات
#TeamJuiSwat
ایک تبصرہ شائع کریں