خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا کنونشن سے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب کا خطاب تحریری صورت میں 7 اکتوبر 2023


خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا کنونشن سے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب کا خطاب تحریری صورت میں
7 اکتوبر 2023
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد
میں اپنے مرکزی قائدین کا، سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے اضلاع کے کوارڈینیٹرز کا اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سوشل میڈیا سے وابستہ اپنے نوجوانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے آج کے اس انتہائی اہم پروگرام میں شرکت فرمائی اس امید کے ساتھ کہ 14 اکتوبر کو صوبائی جماعت جو مفتی محمود کانفرنس کرنے جا رہی ہے اس میں آپ حضرات نے اس سے بڑھ کر دلچسپی لینی ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اس کو ایک چیلنج سمجھ کر آج کے بعد اس کو چلانا ہے، تاکہ ہم ایک ایسی فقید المثال مفتی محمود کانفرنس کو منعقد کرنے میں کامیاب ہوں۔ کیونکہ میں ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ آنے والے مفتی محمود کانفرنس پر ہم شاید آنے والے انتخابات سے قبل پھر ایسا کوئی اجتماع نہ کر سکیں، لہٰذا میری درخواست ہوگی تمام کارکنوں کی خدمت میں کہ آج کے دن سے لے کر مفتی محمود کانفرنس کے دن تک اپنے آپ کو اس مہم کے لیے وقف کر دیں اور جتنا ہو سکے آپ سے سوشل میڈیا پر اس کے لیے مہم چلائیں۔ میں آخر میں ایک مرتبہ پھر اپنے مرکزی قائدین کا، آپ تمام حضرات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اللہ تعالی میرا اور آپ کا حامی و ناصر ہو۔

ضبط تحریر: #محمدریاض
ممبر ٹیم جے یو آئی سوات
#TeamJuiSwat 

1/Post a Comment/Comments

ایک تبصرہ شائع کریں