سر كلر جمعيتہ علماء اسلام صوبہ پنجاب



سر كلر جمعية علماء اسلام صوبہ پنجاب

جمعیۃ علماء اسلام صوبہ پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس مورخہ 20 فروری بروز منگل جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور امیر پنجاب حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایجنڈے پر غور و فکر کے بعد درج ذیل فیصلے کئے گئے۔ 


1۔ گزشته انتخابات میں پیش آمدہ حالات کے پیش نظر اضلاع کی تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ضلع کی تفصیلی انتخابی رپورٹ تیار کر کے صوبائی جماعت کو ارسال کریں۔

2۔ جو امیدواران جماعتی پالیسی کے خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابی عمل سے دستبردار ہوئے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 3- انتخابات کے دوران جماعتی امیدواروں سے عدم تعاون، مخالفت یا دیگر جماعتوں کی بلا مشروط حمایت کرنے والے جماعتی اراکین و عہدے داران کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے لئے صوبائی نائب امیر مولانا جمال عبد الناصر کی سربراہی میں مفتی عبد الخالق مہار اور ڈاکٹر عبدالمعین قریشی پر مشتمل ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی جو شکایات کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی اور صو بائی مجلس عاملہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

4۔ مورخہ 8 مارچ بمطابق 26 شعبان المعظم بروز جمعۃ المبارک کو بوقت نماز مغرب صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہو گا جبکہ 8 مارچ کی صبح دس بجے مذکورہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا ۔ انتخابات میں پیش آمدہ بے ضابطگیوں کے خلاف شکایات کے لئے مذکورہ کمیٹی سے شواہد کے ساتھ تحریری طور پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔ 

5۔ مورخہ 9 مارچ بمطابق 27 شعبان المعظم بروز ہفتہ صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں اراکین مجلس شوری ، اضلاع کا ، کے امراء و نظماء، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ داران بھی شرکت کریں گے۔ جبکہ اجلاس 9 مارچ کی صبح 10 بجے جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہ اور دیگر مرکزی قائدین ہوں گے۔ ان شاء اللہ 

6۔ جمعیتہ اساتذہ کا سابقہ نظم بحال رہے گا اور اپنا کام پوری تندہی سے جاری رکھے گا البتہ تجدید کے لئے ذمہ داران کا نوٹیفکیشن صوبائی جماعت کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔

7۔ صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کی ممبر شپ مہم کا جائزہ لیا گیا اور پہلے مرحلے میں پانچ ہزار کارکنان کو صوبائی ڈیجیٹل میڈیا میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے ذریعے صوبائی سوشل میڈ یا ٹیم کو فعال بنایا جائے گا۔

8۔ ڈیجیٹل میڈیا کی ضروریات کے لئے بجٹ کی منظوری دی گئی ، ضروری آلات کے فراہمی کے حوالے سے اسید الرحمن خواجہ رپورٹ تیار کر کے امیر پنجاب کو پیش کریں گے۔ نیز ڈیجیٹل میڈیا کے عہدے داران کے لئے صوبائی جماعت مستقل کارڈ جاری کرے گی۔

 9۔ جمعیۃ لائرزفورم پنجاب کی تشکیل اور جلد وکلاء کنونشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں امیر مرکز یہ مولانا فضل الرحمن مہمان خصوصی ہوں گے۔

10۔ مجلس عمومی کے اجلاس کے موقع پر فلسطین فنڈ کی فراہمی میں اول ، دوم سوم کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع و ڈویژنز کو اور قومی و صوبائی حلقوں میں اول، دوم، سوم ووٹ لینے والے امیدواران کو نشان اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

11۔ اضلاع کو تاکید کی جاری ہے کہ وہ صوبائی مجلس شوری کے فیصلے کے مطابق اپنا ماہانہ فنڈ (پانچ ہزار روپے) با قاعدگی سے ادا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ 

12۔ تمام اضلاع کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ضلع میں ناظم رسالہ کا تقرر کریں اور مرکزی آرگن ماہنامہ الجمعیۃ کی ترسیل واشاعت کے لئے اراکین عمومی کو مستقل خریدار بنائیں۔ اس سلسلے میں مفتی زاہد شاہ صاحب مدیر الجمعیۃ سے فوری رابطہ کیا جائے۔

13۔ انتخابات میں حصہ لینے اور جماعتی دعوت عامۃ الناس تک پہنچانے پر صوبائی جماعت کی طرف سے تمام قومی و صوبائی اسمبلی۔ کے امیدواران کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملک بھر میں کامیاب ہونے والے جماعتی امیدواروں کو مبارک باد پیش کی گئی۔ 14- مولانا سید عطاء اللہ شاہ کے بھائی ، شیخ زکریا ایڈووکیٹ کے بھائی ، ملک فاروق اعظم ڈھانڈلہ کے بھائی ، نور خان ہانس کی بھاوج اور جملہ فوت شدگان کے لیے دعائے مغفرت اور جملہ مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔


والسلام

حافظ نصیر احمد احرار

ناظم عمومی جمعیتہ علماء اسلام پنجاب


جاری کرده

حافظ غضنفر عزیز

ناظم اطلاعات جمعیة علماء اسلام پنجاب




0/Post a Comment/Comments