میرانشاہ پریس کلب: شمالی وزیرستان میں امن لانا اولین ترجیح ہیں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں نے پریس کانفرنس میں دس نکاتی منشور پیش کردیا۔


میرانشاہ پریس کلب: شمالی وزیرستان میں امن لانا اولین ترجیح ہیں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں نے پریس کانفرنس میں دس نکاتی منشور پیش کردیا۔

میرانشاہ پریس کلب میں جمعیت علماء اسلام شمالی وزیرستان کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA40 مفتی مصباح الدین صاحب صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 104 کے امیدوار پیر عقل شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنا دس نکاتی انتخابی منشور پیش کیا۔ پریس کانفرنس کے موقع پر سابقہ ایم این اے اور موجودہ میئر سب ڈویژن میرانشاہ مولانا نیک زمان، میئر میرعلی سب ڈویژن الحاج احمد سعید، امیر جمعیت علماء اسلام شمالی وزیرستان مولانا محمد رومان، جنرل سیکرٹری مولانا راشید اللہ کے علاوہ کثیر تعداد میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے شرکت کی۔ قومی اسمبلی کے امیدوار مفتی مصباح الدین اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار پیر عقل شاہ نے مشترکہ طور پر اپنا منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل او کرم سے خیبر پختونخواہ میں ہماری حکومت ہوگی اور مرکز میں ہم حکومتی اتحاد میں آ سکتے ہیں وزیرستان میں امن لانا ہماری جماعت کا اولین ترجیح ہیں۔ انتخابی منشور جمعیت علماء اسلام شمالی وزیرستان انتخابات 2024 میں ہم خدا کی زمین پر خدا کا نظام نظام مصطفی شریعت، عقیدہ ختم نبوت اور شعائر اسلام کی دفاع اسلامی تشخص مسلم امہ کی حمایت اتحاد حفاظت اور استحکام پاکستان شامل ہیں
مفتی مصباح الدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہم نے متفقہ اور جامع منشور مرتب کیا ہے ۔۔
1- آئی ڈی پیز کے مسائل کو حل کرنا ور ان کی باعزت طریقے سے واپسی۔
2 جان لیواء اور خطرناک سیدگی چھڑائی کی محفوظ اور متبادل راستہ نکالنا، بنوں میرانشاہ کی سڑک پر دیگر خطرناک موڑز کو آسان بنانا نیز سی پیک منصوبے سے استفادہ کی بھرپور کوشش کرینگے۔ 
3۔ لنکس روڈ کی تعمیر بحالی ، گلیوں کی پختگی، مساجد اور مدارس کی سولرائزیشن، ضرب عضب کے نقصانات کا دوبارہ جائزہ لینا۔
4۔ زرعی ترقی یعنی ایگریکلچر ڈیولپمنٹ کے لئے سمال ڈیمز ، ایریگیشن چینل کی پختگی، لینڈ ڈیولپینٹ سولر ڈوگ ویل لگانا، سیلابی ریلے سے حفاظتی پشتیں بنانا۔
5۔ پورے شمالی وزیرستان میں پینے کے لیے صاف پانی کی نظام بنائیں گے۔ میرانشاہ اور میرعلی کے بازار میں پانی کی فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔
6۔ صحت اور تعلیم کی بہتری کے لیے دونوں شعبوں سے ماہرین کی ٹیم بنا کر مضبوط اصلاحی نظام بنائیں گے ۔ 
7۔ شمالی وزیرستان کی نوجوانوں کے لئے محفوظ کھیل کھود کے میدان ، اور عوام کے لئے محفوظ سیر و تفریح کی مواقع پیدا کرنا اور کمیونٹی سنٹر ملاد تعمیر کرینگے۔
8۔ قدرتی وسائل پر سب سے پہلے وزیرستان کے عوام کی حق تسلیم کرتے ہوئے بھرپور کوشش اور مزاحمت کرینگے انڈسٹریل زون کی قیام ترجیح میں شامل ہیں۔ 
9۔ ‏PTCL اور انٹرنیٹ ، فری لیپ ٹاپ سکیم ، اور رجسٹریشن کے لئے MRV کی نئی بسیں لانا، بے نظیر انکم سپورٹ احساس پروگرام اور معذرت افراد کی فلاح وبہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ 
10۔ ٹھیکیداری سسٹم میں انتہائی کرپشن ہونے کی وجہ سے ہم میرٹ پر کنٹریکٹر کا انتخاب کرینگے۔

شعبہ نشر واشاعت جمعیت علماء اسلام فاٹا
#JUIDigitalMediaCellFATA 



0/Post a Comment/Comments