پاکستان اور دینی مدارس لازم ملزوم ہیں ، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی

 

پاکستان اور دینی مدارس لازم ملزوم ہیں ، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی

دینی مدارس احیائے دین کے مراکز اور وطن عزیز کی نظریاتی چھاؤنیاں ہیں

 عوام زکوٰۃ ، فطرہ اور صدقات دینی مدارس کو دیں۔ سمیع الحق سواتی

جامعہ بنوری ٹاؤن نے صدقہ فطر کی کم سے کم مقدار گندم کی مد میں 300 روپے فی فرد مقرر کردی ہے۔

جامعہ اسلامیہ محمودیہ میں یوم پاکستان پر تقسیم اسناد اور افطار ڈنر سے مقررین کا خطاب


کراچی (پ ر) دینی مدارس اور پاکستان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، دینی مدارس دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت نمائندگی کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار جےیوآئی کے سینئر رہنما مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی نے جامعہ اسلامیہ محمودیہ نئی سبزی منڈی کراچی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جامعہ اسلامیہ محمودیہ سے 40 روزہ انگلش لینگویج کورس مکمل ہونے پر تین سو شرکاء میں تعریفی سرٹیفکیٹس کی تقسیم بھی کی گئی ۔

تقریب سے جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی ، انچارج انگلش ڈیپارٹمنٹ مولانا سلطان محمد ، مولانا ضیاء الدین سواتی ، مفتی سعید اللہ کوثری ، قاری راحت اللہ میدانی ، مولانا سعید اللہ حقانی ، مولانا فیاض الرحمن سواتی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی ودیگر کا کہنا تھا کہ دینی مدارس وطن عزیز کے نظریاتی سرحدات کے محافظ ، بےمثل رفاہی ادارے اور احیائے دین کے مراکز ہیں، دینی مدارس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں ہمیشہ پاکستان سے محبت کرنے والی اور اس پر مر مٹنے والی نسل کی آبیاری ہوتی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ غم خواری کا مہینہ ہے ، ماہ صیام بدنی قولی اور بدنی عبادات کیساتھ مالی عبادت کا بھی حکم ہے ، عوام زکوٰۃ ، فطرہ اور صدقات دینی مدارس کو دے کر اسلام کے ان قلعوں کو مضبوط کریں۔

دریں اثنا جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا کہ سال 1445ھ-2024 کیلئے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کی دارالافتاء نے کراچی اور اس کے مضافات کیلئے صدقہ فطر کی مقدار گندم کی مد میں 300 روپے ، جو 580 روپے اور کھجور کی 1925 روپے ، جبکہ کشمش میں ادائیگی پر 3500 روپے فی کس فطرہ مقرر کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشرے کی بقاء اور اِحیاء دین کے لئے دینی مدارس وقت کی اہم ضرورت ہیں ، دینی مدارس کے طلباء اقامت واشاعت دین کیلئے وقف ہوتے ہیں مسلمان اپنی زکوٰۃ ، فطرہ اور صدقات دینی مدارس کو دیں ۔ مدارس دینیہ سے تعاون کرنا زیادہ آجر کا باعث ہے ، دینی مدارس کی مالی امداد کرکے مضبوط کیا جائے ، دینی مدارس کی بقا میں اسلامی معاشرے کا بقاء راز مضمر ہے۔


جاری کردہ : میڈیا سیل جے یوآئی سندھ

بتاریخ 2024-03-23


0/Post a Comment/Comments