جے یو آئی پنجاب کی مجلس شوری مجلس عمومی، اضلاع کے امراء ونظماء، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران و ڈیجیٹل میڈیا کے صوبائی ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس طلب


محترم و مکرم جناب ۔۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ

امید ہے کہ آپ خیر وعافیت سے ہوں گے اور جماعتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ہمہ تن مصروف عمل ہوں گے

آپ کے علم میں ہو گا کہ جمعیتہ علماء اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء و نظماء کے اجلاس منعقدہ 13,14 فروری میں گزشتہ قومی انتخابات کے نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے، اسی سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے صوبائی مجالس عمومی کے اجلاسات طے کئے گئے ہیں۔ جس میں خصوصی طور پر مرکزی قیادت بھی شرکت کرے گی۔

جمعیتہ علماء اسلام پنجاب کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے جے یو آئی پنجاب کی مجلس شوری مجلس عمومی، اضلاع کے امراء ونظماء، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران و ڈیجیٹل میڈیا کے صوبائی ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس مورخہ 7 مارچ بمطابق 25 شعبان المعظم بروز جمعرات صبح 10 بجے جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ مہمان خصوصی ہوں گے، ایجنڈا حسب ذیل ہے۔

1 - صوبائی جماعت کی کارکردگی رپورٹ

2 - مجموعی تنظیمی صورتحال کا جائزہ

3- انتخابات کی صورتحال کا جائزہ

4- آئندہ کا لائحہ عمل

5- دیگر امور باجازت امیر

آپ سے درخواست ہے کہ اجلاس میں بر وقت شرکت فرما کر جماعتی فرض منصبی کی ادائیگی کو یقینی بنائیں


والسلام

حافظ نصیر احمد احرار

ناظم عمومی جمعیتہ علماء اسلام پنجاب


0/Post a Comment/Comments