پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ اتنا صاف وشفاف ہے تو حلقے اوپن کرنے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں ۔ سمیع الحق سواتی
پیپلز پارٹی سندھ کے دس فیصد حلقے اوپن کرے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ سمیع سواتی
پیپلز پارٹی کو جو خواب دکھائے گئے وہ نوازنے کے باوجود چکنا چور ہوگئے۔ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یوآئی سندھ
جےیوآئی کا برملا کہتی ہے انتخابات میں ملنے والا مینڈیٹ جعلی ہے ۔ سمیع سواتی
ببانگ دھل ہمارا مؤقف ہے کہ خریدا ہوا مینڈیٹ عوامی نہیں ہوسکتا ۔ سمیع سواتی
الیکشن کمیشن کی جانب سے سلیکٹڈ فارم 45 کا اجراء جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ سمیع سواتی
فارم 45 میں بدترین ٹیمپرنگ کرکے جگ ہنسائی کیلئے اپلوڈ کئے ۔ جے یوآئی سندھ
پیپلز پارٹی جمع خاطر رکھے عنقریب وہ اقتدار میں باقاعدہ شریک ہوگی ۔ سمیع سواتی
پیپلز پارٹی اپنی پوزیشن واضح کرے کہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو کب تک کرے گی ۔ سمیع سواتی
قوم کو زیادہ عرصہ بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا پیپلز پارٹی اقتدار کے بغیر وجود کھو دےگی۔ سمیع سواتی
16 ماہ اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد اپنی ہی حکومت سے بیزاری کا اظہار بلاول زرداری کررہے تھے ۔ جےیوآئی سندھ
آئینہ دکھائیں گے تو برا مان جائیں گے بچہ بچہ جانتا ہے کہ سندھ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے۔ جے یوآئی سندھ
صوبے کا انفرا اسٹرکچر تباہ کرنے کے بعد عوامی مینڈیٹ نہیں ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جےیوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیع الحق سواتی نے پپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ مری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جے یو آئی برملا کہتی ہے حالیہ انتخابات میں ملنے والا مینڈیٹ جعلی ہے ،ببانگ دھل ہمارا مؤقف ہے کہ خریدا ہوا مینڈیٹ عوامی نہیں ہوسکتا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے سلیکٹڈ فارم 45 کا اجراء جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی ناکام کوشش ہے، فارم 45 میں بدترین ٹیمپرنگ کرکے جگ ہنسائی کیلئے اپلوڈ کئے ،پورے سندھ کا الیکشن خریدا گیا تو فارم 45 کو خریدنا کونسا مشکل کام تھا، الیکشن کمیشن نے کٹھ پتلی بننے میں نااہلی میں ریکارڈ قائم کئے ہیں،انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی جمع خاطر رکھے عنقریب وہ اقتدار میں باقاعدہ شریک ہوگی،ان دونوں کا نکاح خواں کوئی اور ہے، جلد ہی بھانڈا پھوٹے گا ، پیپلز پارٹی اپنی پوزیشن واضح کرے کہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو کب تک کرے گی ،قوم کو زیادہ عرصہ بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا پیپلز پارٹی اقتدار کے بغیر وجود کھو دےگی،16 ماہ اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد اپنی ہی حکومت سے بیزاری کا اظہار بلاول زرداری کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ آئینہ دکھائیں گے تو برا مان جائیں گے بچہ بچہ جانتا ہے کہ سندھ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے،صوبے کا انفرا اسٹرکچر تباہ کرنے کے بعد عوامی مینڈیٹ نہیں ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جے یو آئی سندھ
ایک تبصرہ شائع کریں