جےیوآئی بلوچستان نے مرکزی جماعت کے فیصلے کے مطابق سابق وزیراعلی نواب محمد اسلم رئیسانی کو بلوچستان اسمبلی میں جے یو آئی کا پارلیمانی لیڈر اور میر یونس عزیز زہری کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ و پارلیمانی اراکین کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر و سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع صاحب مدظلہ منعقد ہوا، اجلاس میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب حفظہ اللہ کے دورہ بلوچستان کو تاریخ ساز اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس کو بلوچستان اور پشین کے لیے اعزاز کہا گیا
چونکہ یہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف آخری معرکہ اور ملک گیر تحریک کا آغاز اس شہر سے کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں 20 اپریل بروز ہفتہ پشین بازار تاج لالا اسٹیڈیم میں تاریخی عوامی اسمبلی کے موضوع سے جلسہ عام منعقد ہوگا اور قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کو پشین سے ایک فقید المثال جلوس کی صورت میں کوئٹہ سے روانہ کیا جائیگا جس میں صوبہ بھر کے کارکن بڑی تعداد میں شرکت کریں گے
اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کیئے گئے
(1) صوبائی مجلس عاملہ اور ضلع پشین کا نمائندہ اجلاس مورخہ 15 اپریل صبح دس بجے بمقام پیشین جامعہ امام ابو حنیفہ میں ہوگا
(2) 20 اپریل کے جلسہ اور جو جلوس کے لیے ضلع کوئٹہ 200 سالار ، خضدار 200 سالار ، قلعہ عبد اللہ 200 سالار ، اور باقی اضلاع 100/100 سالار ، 19 اپریل تک تیار کر کے روانہ کریں جبکہ تمام ضلعی سالار 19 اپریل ضلع پشین کے دفتر پہنچ جائیں
(3) تمام اضلاع کل سے ہی اس تاریخی عوامی اسمبلی کے لیے بھر پور تیاریوں کا سلسلہ شروع کریں
(4) مرکزی جماعت کے فیصلہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی کو پارلیمانی لیڈر اور میر یونس عزیز زہری کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔
والسلام
سید محمود شاه
ناظم عمومی جمعیت علماء اسلام بلوچستان
ایک تبصرہ شائع کریں