جمعیۃ علماء اسلام کی جانب سے غزہ میں 27 ویں رمضان المبارک کے دن بھی افطاری کا اہتمام

جمعیۃ علماء اسلام کی جانب سے غزہ میں 27 ویں رمضان المبارک کے دن بھی افطاری کا اہتمام 

جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خصوصی ہدایات پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیلئے 6 روزہ افطار مہم جاری

جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے حکم پر فلسطینی مسلمانوں کی خدمت جاری ہے۔

جمعیۃ علماء اسلام کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے غزہ کیمپ میں کھانے کی فراہمی جاری ہے۔

جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو براہ راست ان خدمات کی نگرانی کررہے ہیں۔

تمام معاونین کے مشکور ہیں ، اللہ کے فضل سے مزید مظلوم فلسطینیوں تک امداد پہنچائیں گے۔ جےیوآئی سندھ 

دنیا بھر کے مسلمانوں کو مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے کی جانب متوجہ ہونا چاہئے۔ سمیع سواتی

الحمدللہ جمعیۃ علماء اسلام 1600 گھرانوں تک روزانہ کی بنیاد پر تیار کھانا فراہم کر رہی ہے ۔ سمیع سواتی 

اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم سے کم فرمائے۔ آمین

جاری کردہ: میڈیا سیل جے یوآئی سندھ  




0/Post a Comment/Comments