عوامی اسمبلی کا تاریخ ساز اجتماع 9 مئی کو دلہ زاک روڈ پشاور میں ہوگا

عوامی اسمبلی کا تاریخ ساز اجتماع 9 مئی کو دلہ زاک روڈ پر ہوگا 
صوبائی قائدین کے ڈویژنل دورہ 20 اپریل سے 30 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیاگیا عوامی اسمبلی اجتماع کے لئے انتظامی کمیٹی قائم کردی گئی 

پشاور: جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں سینٹر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اراکین مجلس عاملہ مولانا عطاء الحق درویش ، سید ہدایت اللہ شاہ مفتی عبیداللہ، آصف اقبال داوٗدزئی، عبدالجلیل جان، مولانا امان اللہ حقانی، حاجی دانشمند، نور الاسلام، اسرار مروت، مولانا احمد علی درویش، رحمت شہزاد اور صداقت خان نے شرکت کی۔

  اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے 9 مئی عوامی اسمبلی کا اجتماع اور مخصوص نشستوں کے حوالہ سے اجلاس کو بریفنگ دی، صوبائی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں 8فروری انتخابات کو ریموٹ کنٹرول قرار دیتے ہوئے اس انتخابات کے نتائج کو عوامی مینڈیٹ کی توہین قرار دیا۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی جماعت کی ہدایات کے مطابق 9مئی کو دلہ زاک روڈ پشاور میں تاریخ ساز عوامی اسمبلی کا اجتماع منعقد ہوگا۔

 اجلاس کے فیصلے کے مطابق صوبائی قائدین 20 اپریل تا 30 اپریل ڈویژنل سطح پر صوبے کا دورہ کریں گے شیڈول کے مطابق 20 اپریل ہفتہ لکی مروت میں ٹانک، بنوں، شمالی وجنوبی وزیرستان کااجلاس صبح 10 بجے

21 اپریل اتوار کوہاٹ کرک ہنگو، کرم اور اورکزئی کا اجلاس کوہاٹ میں صبح 10 بجے

23 اپریل منگل مالاکنڈ ڈویژن، چترال، سوات، دیر بالا، دیر پائیں، بونیر کا اجلاس چکدرہ میں صبح 10 بجے

24 اپریل بدھ شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تور غر کا اجلاس صبح 10 بجے بٹگرام میں

25 اپریل جمعرات ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد کا اجلاس 10 بجے مانسہرہ میں 

27 اپریل ہفتہ صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ کا اجلاس صبح 10 بجے مردان میں 

28 اپریل اتوار پشاور، مہمند،  خیبر اور باجوڑ کا اجلاس صبح 10 بجے پشاور میں اور 

30 اپریل منگل ڈیرہ اسماعیل خان کا اجلاس صبح دس بجے ڈیرہ میں ہوگا۔

 ان اجلاسات میں اضلاع و تحصیل کی مجالس عاملہ، اراکین شوریٰ، منتخب ناظمین، ارکان اسمبلی، سابقہ امیدوران، جمعیت لائرز فورم، وحدت اساتذہ، جمعیت طلبہ اسلام، انصار الاسلام، ڈیجیٹل میڈیا کے ارکان،  مہتمیمین مدارس شریک ہونگے۔

عوامی اسمبلی کے اجتماع کے لئے مولانا امان اللہ حقانی ، عبدالجلیل جان،  آصف اقبال داوٗدزئی اور اسرار مروت پر مشتمل انتظامی کمیٹی قائم کردی گئی۔

اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے مخصوص ارکان اسمبلی کے حلف میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلوں کے باوجود رکاوٹ پیدا کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اور عدالت وزیر اعلیٰ، سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لیتے ہوئے اراکین اسمبلی کو حلف لینے کے لئے حکومت کو پابند کریں۔


0/Post a Comment/Comments