لاڑکانہ میں پارٹی رہنماؤں سے عید ملن اور غیر رسمی اجلاس کے موقع پر گفتگو


لاڑکانہ میں پارٹی رہنماؤں سے عید ملن اور غیر رسمی اجلاس کے موقع پر گفتگو 


لاڑکانہ/ کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہیکہ جےیوآئی صوبہ سندھ میں اپنا چوری شدہ مینڈیٹ ہرصورت واپس چھینے گی ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں جب تک جعلی مینڈیٹ کے نمائندوں کو ان کی اوقات یاد نہ دلادیں ، دو مئی کو کراچی میں جےیوآئی کی عوامی اسمبلی تاریخی ریفرنڈم ثابت ہوگی۔بدامنی کی آگ میں جھلستے سندھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں اپنی رہائش گاہ پر صوبائی سالار حافظ سراج احمد چنہ ، ضلع جیکب آباد کے ڈاکٹر عبد الغنی انصاری ،ضلع گھوٹکی کے امیر مولانا محمد اسحاق لغاری ، ضلع نوشہرو فیروز کے امیر مولانا عبد الرحمن ڈنگراج ضلع کندھ کوٹ کشمور کے سیکریٹری جنرل مولانا شمس الدین بھیری ، ضلع قمبر شہدادکوٹ کے سیکریٹری جنرل مولانا گل محمد انقلابی ، ضلع دادو کے سیکریٹری جنرل اظہار الحق صدیقی ، ضلع جام شورو کے سیکریٹری جنرل مولانا سدھیر احمد لنڈ ، ضلع جیکب آباد کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالباسط شاہ ، ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل محبت علی کھوڑو و دیگر اضلاع کے عہدیداران کی لاڑکانہ مین ملاقات جے یوآئی وفود نے علامہ راشد محمود سومرو کو عید کی مبارکباد دی ، اس موقع علامہ راشد محمود سومرو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جےیوآئی کارکنان عید کی خوشیوں کیساتھ ساتھ دو مئی کو کراچی مزار قائد پر ہونے والی عوامی اسمبلی کی تیاریاں بھی تیز کریں۔

انہوں نے سندھ میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بےحس ہوچکے ہیں ، انہیں امن وامان سے زیادہ اپنی عیاشیوں کی فکر ہے۔

انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے شکارپور سے نوجوان کارکن اور سالار ثناءاللہ للہ سومرو کی دو ماہ سے ہونے والے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام غیر محفوظ ہیں جبکہ حکمرانوں بےحسی کا مظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے جےیوآئی کارکن کی بازیابی کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کی۔

جےیوآئی کے عہدیداران کے ساتھ غیر رسمی اجلاس میں طے ہوا کہ تمام اضلاع دو مئی کے جلسہ کی تیاریاں ابھی سے شروع کریں گے

 دو مئی کو کراچی میں ہونے والے جلسہ عام جہاں الیکشن میں بدترین دھاندلی کے خلاف بھرپور مظاہرہ ہوگا وہیں سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف تاریخی احتجاجی مظاہرہ بھی ہوگا ۔ جبکہ تاریخی عوامی اسمبلی میں فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

جے یوآئی کے تمام اضلاع کے ذمہ داران نے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کو یقین دہانی کرائی کہ تمام ذمہ داران کل سے ہی تیاریوں کا آغاز کریں گے تاکہ بھرپور عوامی شرکت سے عوامی مینڈیٹ کی بحالی اور سندھ میں امن امان بھی یقینی بنایا جاسکے ، جبکہ جےیوآئی کے مغوی کارکن ثناءاللہ سومرو سمیت دیگر مغویوں کی بازیابی کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھا کر ان کی بازیابی یقینی بنائی جائے گی۔

 انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جےیوآئی صوبے میں اپنے چوری شدہ میڈینٹ کی ہر صورت بحالی کو یقینی بنائے گی

جاری کردہ : میڈیا جمعیت علماء اسلام سندھ

بتاریخ 2024-04-11 

0/Post a Comment/Comments