2 مئی کو منعقدہ عوامی اسمبلی سندھ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ سمیع سواتی
جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی نگرانی میں تیاریاں جاری۔
کراچی میں عوامی اسمبلی سندھ کی تشہیری مہم جاری ہے۔ سمیع سواتی
شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر عوامی اسمبلی کی دعوتی مہم کے بورڈز لگ گئے۔ سمیع سواتی
شاہراہ فیصل ، شہید ملت روڈ ، راشد منہاس روڈ ودیگر شاہراہوں پر پینا فلیکس نصب
شہر کے بھر پیڈ اسٹرین برجز پر عوامی اسمبلی کی تشہیری مہم
دو مئی کو کراچی میں لاکھوں عوام عوامی اسمبلی میں شرکت کریں گے۔ سمیع سواتی
دو مئی کی عوامی اسمبلی سندھ میں دھونس دھاندلی کی سیاست کو مسترد کردے گی۔ سمیع سواتی
سندھ میں ارکان پارلیمنٹ عوامی نمائندے نہیں جعلی مینڈیٹ سے لائے گئے ہیں۔ سمیع سواتی
جعلی مینڈیٹ سے نمائندگی کے دعویداروں کا خواب چکناچور ہوں گے۔ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یوآئی سندھ
سندھ میں لاقانونیت کا ڈیرہ ہے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔ سمیع سواتی
واضح ہوچکا کہ وزیراعلی سندھ کے مشیر ڈاکو راج کو سرکاری وسائل استعمال کرکے فروغ دے رہے ہیں۔ سمیع سواتی
پولیس بےبس ، کراچی کی ہر گلی اور شاہراہ پر ڈکیٹ گروہوں کا راج ہے۔ سمیع سواتی
سندھ پر مسلط ٹولہ ساز باز کرکے عوام کا خون چوسنے لایا گیا ہے۔ سمیع سواتی
مولانا فضل الرحمان دو مئی کو عوامی اسمبلی سندھ میں اہم اعلانات کریں گے۔
جےیوآئی کارکنان نے عوامی اسمبلی کی کامیابی کیلئے کراچی بھر میں تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ سمیع سواتی
جاری کردہ : میڈیا سیل جے یوآئی سندھ
ایک تبصرہ شائع کریں