مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماء کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی
مولانا فضل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر علامہ راشد محمود سومرو کی قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات
مولانا راشد محمود سومرو نے اسماعیل ہنیہ کو مولانا فضل الرحمان کا تعزیتی خط پیش کیا
مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک گفتگو میں شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاء کی۔
پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان
ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں پر عالمی برادری خصوصا مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، مولانا فضل الرحمان
فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ ہیں، مولانا فضل الرحمان
اسماعیل ہنیہ نے جدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا
اسماعیل ھنیہ نے جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے کارکنان اور پاکستانی عوام کا غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا
اہل غزہ اور شہداء کے اہل خانہ جمعیۃ علماء اسلام پاکستان اور پاکستانی عوام کی امدادی کوششوں پر خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔ اسماعیل ھنیہ کی مولانا فضل الرحمان سے گفتگو
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
ایک تبصرہ شائع کریں