2 مئی کا جلسہ عام کراچی میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ علامہ راشد محمود سومرو


2 مئی کا جلسہ عام کراچی میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ علامہ راشد محمود سومرو

بلاول بھٹو انجان نہ بنیں سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے وہ دھاندلی کی پیداوار ہیں۔

2 مئی جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع ملیر کے دورے کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلاول بھٹو کیوں شرما رہے ہیں جبکہ سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے سندھ کے حالیہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی لیکن بلاول صاحب کڑو کڑوا تھو اور میٹھا میٹھا ہپ کررہے ہیں انہوں نے بدترین دھاندلی کرکے اقتدار حاصل کیا، بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جے یو آئی کے جلسے میں لوگوں کو بھیجنے کا بیان پر ان کو بتاتا چلوں کہ پیپلز پارٹی کے جلسوں میں 500 روپے دیہاڑی اور بریانی کے لیے بلایا جاتا ہے، انشاء اللہ ہمارے جلسے میں جے یو آئی کے نظریاتی کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا عبد الکریم عابد ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا اجمل شاہ شیرازی، قاری حمد اللہ حقانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم بین الاقوامی اور ملکی حالات سے بخوبی آگاہ ہیں، مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی روئیے اور غزہ کی جارحیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، 2 مئی کو کراچی میں ہونے والے عظیم الشان جلسے میں سب اپنی آواز بلند کریں گے، اصل مسائل جن میں سندھ کی 60 ہزار ایکڑ اراضی، کارونجھر کی فروخت، کینجھر کی نیلامی، مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و جبر اور آئی ایم ایف سے معاہدوں کے تحت حصول دیگر اہم معاملات میں عوام پر عائد قرضے اور ٹیکس کے معاملات شامل ہیں۔ 

 مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے جب تک سندھ میں ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ نہیں ہوگا، ایس ایس پی یا ایس ایچ او کے بیٹے کو نہیں لوٹا جاتا ہے صرف غریب عوام کو ہی لوٹا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے بعد جے یو آئی سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت ہے اور ڈاکوؤں کی حمایت کرنے والے سندھ کے سردار ہیں، جو جاگیردار کچے کے علاقوں سے ووٹ لے کر آتے ہیں جو ڈاکوؤں کے سرپرست ہیں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج نے ختم نبوت قانون میں چھیڑ چھاڑ کی ہے جس کے خلاف ہم آواز اٹھائیں گے ہم مذہبی معاملات پر کوئی سودے بازی نہیں کرنے دیں گے۔


جاری کردہ: میڈیا سیل جے یوآئی سندھ 


0/Post a Comment/Comments