مولانا راشد محمود سومرو عبداللہ گبول گوٹھ میں جنرل کارنر میٹنگ سے خطاب


جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو عبداللہ گبول گوٹھ میں جنرل کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے ہیں

جےیوآئی کو اسلامی دنیا کی آواز بننے پر عتاب کا نشانہ بنایا گیا۔ علامہ راشد محمود سومرو

مغربی استعمار کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے عوامی جلسے انہیں ہضم نہیں ہورہے۔

دو مئی کو کراچی کی عوامی اسمبلی ملکی سیاست میں نئی سمت کا تعین کرے گی۔

دھاندلی زدہ اراکین عوامی مسائل کے حل کی اہلیت نہیں رکھتے۔

حکومتی نااہلی کے باعث سندھ کے تمام شہروں میں لا قانونیت کا راج ہے

عبداللہ گبول گوٹھ میں پی ایس 116 کی جنرل کارنر میٹنگ سے اسلم غوری ، مولانا عابد، ڈاکٹر نصیر سواتی ودیگر رہنماؤں کا خطاب


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہیکہ وطن عزیز میں آئین کی بالادستی کو کمزور کیا جارہا ہے ، عوامی رائے دہی کو دھونس دھاندلی اور دولت کی ریل پیل سے تبدیل کیا جارہاہے ، 2 مئی کی عوامی اسمبلی قومی سیاست کے نئے کا تعین کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبداللہ گبول گوٹھ میں پی ایس 116 کے زیر اہتمام جنرل کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ،صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد، مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، ضلعی امیر مفتی محمد خالد، سیکریٹری جنرل انجینئر محمد سلیم، جےیوآئی پی ایس 116 کے امیر سمیع الحق سواتی، سیکریٹری جنرل محمد شریف گبول، قاری طلحہ زبیر سواتی، مولانا بختیار کاکڑ، ضلعی سالار حافظ فیروز حسن زئی ودیگر نے بھی خطاب کیا

 جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم امریکی غلامی کا انکار کرتے ہیں، فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز بنتے ہیں تو ہمارا راستہ روکا جاتا ہے، دو مئی کو کراچی میں جمعیۃ علماء اسلام ایک نئی تاریخ رقم کرے گی، ختم نبوت قانون کیخلاف سازشوں، الیکشن میں بدترین دھاندلی، پورے صوبے میں ڈاکو راج اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بننے کیلئے ہم ہر اول دستہ بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیۃ علماء اسلام کا سندھ میں مینڈیٹ چھینا گیا، کچے اور پکے کے ڈاکو آپس میں اتحادی ہیں ایک دوسرے کو کندھا فراہم کرنے والے دونوں جرائم پیشہ عناصر ہیں ہم ان کا تعاقب کرتے رہیں گے۔

جمعیۃ علماء اسلام کے کارکنان کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی جنہوں نے دو مئی کو کراچی کی عوامی اسمبلی میں بھرپور شرکت کی یقینی دہانی کروائی

اجلاس میں پی ایس 116 کے سینئر نائب امیر مولانا عبد الرحمن ترندی کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ 

بعد ازاں ضلع غربی کے سرپرست مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی کی دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

جاری کردہ: میڈیا سیل جے یوآئی سندھ


0/Post a Comment/Comments