مولانا فضل الرحمان کا جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور مہمند خیبر کے زمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب


پشاور: سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور مہمند خیبر کے زمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب 


کچھ قوتیں عوام کے ووٹ کے حق کو پامال کرتی ہیں بلکہ یرغمال بنا لیتی ہیں، مولانا فضل الرحمان 

2018ء میں جب جھرلو پھیرا گیا تو ہم میدان میں اتر کر اس کا مقابلہ کیا، مولانا فضل الرحمان 

پشاور: 1977ء جب عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اس دھاندلی کیخلاف تحریک کی قیادت بھی جمعیۃ علماء اسلام نے کی تھی، مولانا فضل الرحمان 

دھاندلی کو اگر مسترد کیا ہے تو جمعیۃ علماء نے کیا ہے، مولانا فضل الرحمان 

مجھے سیاسی جماعتوں پر تعجب ہے کہ انہیں گزشتہ انتخابات والا مینڈیٹ ملا ہے لیکن اس بار کے انتخابات ان کے نزدیک جائز ہوگئے ہیں، مولانا فضل الرحمان 

کچھ جماعتیں اس عنوان سے آواز اٹھا رہی ہیں لیکن ان کے موقف میں وضاحت نہیں ہے، قیادت ایک نہیں ہے،نہ ہی ان کی آواز ایک نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان 

جب تک سیاسی جماعتوں میں یکسوئی نہیں ہے اس وقت تک جمعیۃ علماء اسلام اپنے ہی پلیٹ فارم سے اس تحریک کو آگے بڑھائے گی، مولانا فضل الرحمان 

جمعیۃ علماء اسلام تنہا ہی ایوان نہیں میدان کو بھرے گی اور جمعیۃ علماء اسلام اس کی طاقت رکھتی ہے، مولانا فضل الرحمان 

جمعیۃ علماء اسلام کی بنیادی تنظیمیں عوام تک پہنچیں انہیں بیدار کریں اور ملک کی حالت سے آگاہ کریں اور انہیں میدان میں نکالیں، مولانا فضل الرحمان

ہندوستان دنیا کی سپر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے جبکہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کی تگ و دو کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان 

جمعیۃ علماء اسلام ہمارے پاس اکابر کی امانت ہے، ان کی آزادی کی تحریک آج ہمارے پاس امانت ہے، مولانا فضل الرحمان 

جو قوتیں آج ہمارے ملک کی غلامی کی ذمہ دار ہیں ان کی گرفت کو کمزور کردیا جائے، مولانا فضل الرحمان 

جمعیۃ علماء اسلام عوام کی جماعت ہے اور عوام کی قیادت کررہی ہے، مولانا فضل الرحمان 

ہمارے ادارے ہمارے عقائد کو چھیڑ رہے ہیں بڑے معصومانہ انداز اور الفاظ سے چھیڑ رہے ہیں ہم اس کا تعاقب کریں گے، مولانا فضل الرحمان 

فلسطین میں چالیس ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوچکے ہیں۔ ہسپتال تباہ ہوچکے ہیں۔ خوارک اور امداد پہنچنے نہیں دی جارہی ہیں، مولانا فضل الرحمان 

کیمپوں میں پناہ گزینوں پر بمباری کی جارہی ہے اس کے باوجود امریکا اور مغرب انسانی حقوق کے علمبردار بنے ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان 

بارود کی بارش کی جارہی ہے اور صحت و غذا کی ضروریات مہیا نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان 

ہمیں آزادی و حریت کے جذبے کے ساتھ چلنا ہے، ہمیں سر اٹھا کر چلنا ہے، مولانا فضل الرحمان 

لوگوں کو میدان میں نکالیں اور بتائیں کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان 

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان


0/Post a Comment/Comments