کوئٹہ: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سرزمین بلوچستان آمد، مولنا عبد الواسع و دیگر رہنماوں کا ائیرپورٹ پر استقبال


کوئٹہ: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سرزمین بلوچستان آمد، مولنا عبد الواسع و دیگر رہنماوں کا ائیرپورٹ پر استقبال

کوئٹہ: کل پشین میں بھرپور میدان جمے گا ہزاروں کارکنوں کی جلسے میں شرکت متوقع،صوبائی امیر مولانا عبد الواسع

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولنا فضل الرحمن کی سرزمین بلوچستان آمد، ائیر پورٹ پر بڑی تعداد میں قیادت اور کارکنوں نے استقبال کیا

صوبائی امیر مولانا عبد الواسع جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری، دلاور خان کاکڑ، اصغر خان ترین و دیگر نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ 

کل پشین میں جمعیت علماء اسلام عوامی اسمبلی کے نام سے تاریخی جلسے کا انعقاد کریگی، صوبائی امیر مولانا عبد الواسع

موسم کے مخدوش صورتحال کے باجود ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہیں۔ مولانا عبد الواسع

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے بدترین دھاندلی کے خلاف میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے سلسلے میں کل پشین میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا، مولانا عبد الواسع

کوئٹہ سے مولانا فضل الرحمن کو ریلی کے شکل میں پشین آمد ہوگی جہاں وہ تاج لالا گراؤنڈ میں عوامی اسمبلی کے نام سے منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے، دلاور خان کاکڑ

  جلسے میں صوبے بھر سے قافلے شریک ہوں گی۔ جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی جماعت و ضلعی جماعت کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے، دلاور خان کاکڑ

کوئٹہ: پشین میں سیکورٹی کی نگرانی کیلئے جمعیت علماء اسلام کے ہزاروں سالار اپنی خدمات سر انجام دیں گے جو جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور کارکنوں کی سیکورٹی پر معمور ہوں گے، دلاور خان کاکڑ صوبائی ترجمان جے یو آئی بلوچستان

جاری کردہ: میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام بلوچستان


0/Post a Comment/Comments