جمعیت علماء اسلام پاکستان انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں اور ملکی انتخابی شفافیت کو ممکن بنانے کے لئے ایک تحریک چلا رہی ہے، جس کا نام عوامی اسمبلی ہے، اس سلسلے کی پہلی عوامی اسمبلی پشین میں 20 اپریل 2024 کو منعقد ہوئی، عوامی شرکت نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے موقف کی تائید کی، پشین کے اس پروگرام کے بعد سوشل میڈیا پر جماعتی احباب چند غلط فہمیوں کو بنیاد بنا کر بعض سوشل میڈیا احباب آپس میں الجھ رہے ہیں۔
ہم اس وقت ایک تحریک چلا رہے ہیں ایسے میں اپنی صفوں میں وحدت پیدا کرنی چاہئے، تنظیمی مسائل کو جماعتی فورم پر زیر بحث لانا جماعت کا حسن ہوتا ہے اور ان مسائل کو وہیں پر حل کیا جائے نہ کہ سوشل میڈیا کی زینت بنایا جائے بلکہ سوشل میڈیا پر آپ جماعتی بیانیے اور موقف کو عوام تک پہنچانے میں اپنی قوت کو بروئے کار لائیں۔
اس وقت جماعت کو وحدت کی ضرورت ہے، جماعت میں انتشار ایسے عناصر کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جن کے خلاف یہ تحریک جاری ہے یا جن کو اس تحریک سے نقصان ہو رہا ہے، ہمیں اپنے گھر کے مسائل کو گھر میں ہی حل کرنے چاہئے۔ لہٰذا تمام احباب جو سوشل میڈیا پر سر گرم ہیں برائے مہربانی آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ جماعتی بیانیے کو زیادہ سے زیادہ پاکستانی عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار اداء کریں۔
والسلام
محمد اسلم غوری
مرکزی ترجمان جمعیت علماء اسلام پاکستان
ایک تبصرہ شائع کریں