جے یو آئی کراچی جلسہ کرنے پر ڈٹ گئی ، سندھ حکومت کا انکار۔ راشد سومرو کی آئی جی سے ملاقات


جے یو آئی کراچی جلسہ کرنے پر ڈٹ گئی ، سندھ حکومت کا انکار۔ راشد سومرو کی آئی جی سے ملاقات 

کراچی جلسہ کی اجازت دی جائے ،رکاوٹ ڈالی گئی تو پورے سندھ میں جلسے کریں گے

سندھ حکومت عوامی پاور شو سے خوف زدہ ہے ، ہر صورت عوامی اسمبلی کے نام سے جلسہ کریں گے۔ راشد سومرو

کراچی کی شاہراہوں پر جلسے کے بینر آویزاں ، کارکنان نے موٹر سائیکل ریلی نکالی

جےیوآئی رہنما کل کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے 


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام کی جانب سے کراچی مزارِ قائد پر عوامی اسمبلی کے عنوان سے پاور شو کرنے کی اجازت نہ ملنے پر جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کا ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان ، کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوامی اسمبلیاں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو تیار رہنے کا کال دے دی ، علامہ راشد سومرو نے اپنے بیان میں کہا سندھ حکومت جعلی مینڈیٹ کی بیساکھیوں پر قائم ہے ، عوام کس کے ساتھ ہے یہ فیصلہ 02 مئی کو عوامی اسمبلی میں ہوگا ،ہم پرامن لوگ ہیں ، ہر صورت اپنی قوت کا مظاہرہ کریں گے ، انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جذبات میں آکر پریس کانفرنس کردی کہ ہم جلسہ کے لئے لوگ بھی دیں گے اور کھانا بھی دیں گے ، میں بلاول بھٹو زرداری کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی سندھ حکومت پر جلسہ سے پہلے خوف طاری ہوچکا ہے، عوامی سندھ اسمبلی حکومتی اعصاب پر سوار ہے ، عوامی قوت کے مظاہرے کے لئے عوام اور کارکنان ہمارے پاس بہت ہیں، لیکن آپ کی حکومت دس دن سے اجازت دینے سے کترا رہی ہے، دوسری جانب جے یو آئی نے جلسہ کی تشہیری مہم کو تیز کردیا ہے ، کراچی شھر کی بڑی شاہراہوں پر بڑے بڑے بینرز آویزاں کردئیے ہیں ، ساتھ میں مقامی طور پر کارکنان بھی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، جیکب آباد ، کشمور و دیگر اضلاع میں بھی تشہیری مہم کے سلسلے میں موٹر سائیکل ریلیاں نکالی گئیں ، اس سلسلے میں جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبد القیوم ہالیجوی بھی مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں، جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے بیان کے مطابق راشد محمود سومرو نے اپنے وفد کے ہمراہ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جناب غلام نبی میمن صاحب سے انکے دفتر میں ملاقات کی ، کراچی جلسہ سمیت سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال ڈاکو راج، اسٹریٹ کرائم اور روزانہ کے بنیاد پر قتل کی وارداتوں پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، شکارپور سے جے یو آئی کے سالار ثناءاللہ سومرو،گھوٹکی سے جے یو آئی کا کارکن نعمان علی اور پنو عاقل سکھر سے غلام حیدر کو اغواء کرنے پر علامہ راشد محمود سومرو کا سخت احتجاج اور فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا اور گزشتہ رات سکھر میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جے یو آئی کے کارکن شاہنواز چوھان کے قاتل فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ، ملاقات میں انہوں نے سندھ میں امن امان، اسٹریٹ کرائم اور ڈاکو راج پر جے یو آئی وفد نے آئی جی سندھ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، آئی جی غلام نبی میمن نے ایک ہفتے کے اندر اندر جے یو آئی کے مغوی کارکنان کو بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی اور دو مئی کے جلسہ کے حوالہ سے قانونی طور پر عمل کرنے کی یقین دھانی کروائی ،وفد میں جناب محمد اسلم غوری، مولانا عبد الکریم عابد، علامہ ناصر محمود سومرو، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث سید حماداللہ شاہ شریک تھے

جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن صاحب کل بروز بدھ کراچی پہنچ رہے ہیں، وہ جمعرات 02 مئی کو مزار قائد پر جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والے عوامی اسمبلی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 

جاری کردہ : میڈیا سیل جے یو آئی سندھ


2/Post a Comment/Comments

  1. ہمیں یہ دیکھ کر بھت خوشی ہوئی
    دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کو کامیابی عطا فرمائے

    جواب دیںحذف کریں
  2. الحمدللہ اچھی کاوش ہے اللہ پاک تمام احباب کی محبتوں محنتوں کو قبول فرمائے آمین ثم آمین

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں