جیکب آباد: جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی پریس کانفرنس

جیکب آباد ( ) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو غریبوں پر رحم کریں اغوا کرنا ہے تو وزیر اعلی، اسپیکر اور نوابوں، سرداروں کے بچوں کو اغوا کریں۔ 

قبلہ اول میں انسانیت کی نسل کشی قابل مذمت ہے اور یہ انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، فلسطین میں بچوں پر بمباری پر خاموش رہ کر کس منہ سے وہ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں۔ الیکشن میں چوکیدار چوری میں شامل رہا جے یو آئی کی سندھ میں تین قومی اور پانچ صوبائی جیتی ہوئی سیٹیں چھینی گئیں، 2 مئی کو مزار قائد پر عوامی اسمبلی سجے گی اور عوامی فیصلے ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے مدرسہ قاسم العلوم میں مولانا فدا احمد ڈول کی وفات پر انکے فرزند سراج احمد ڈول اور بھائی در محمد ڈول سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، شفیق کھوسو، شاہ زین بجارانی، قاری باسط ڈول اور دیگر موجود تھے۔ 

علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ فلسطین کے معاملے پر مسلمان حکمرانوں کے کردار قابل افسوس ہے،سندھ کی حالت فلسطین سے مختلف نہیں ایک طرف اسرائیل نے غزہ کو نوگو ایریا بنایا ہوا ہے تو دوسری طرف سندھ کی عوام کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا ہے کچے کی پولنگ اسٹیشن کے نتائج بتا رہے ہیں کہ ڈاکوؤں کے سرپرست اسمبلی میں ہیں نوابوں، سرداروں نے سندھ کو تباہی کے کنارے پہنچایا ہے ڈہائی سال سے پریا کماری اور شکارپور سے ثناء اللہ سومرو، جیکب آباد کے نوید لاشاری کو پولیس بازیاب نہیں کرا سکی ہے کراچی سے کشمور تک اسٹریٹ کرائم کی زد میں ہے ہسپتال اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز پکے کے ڈاکوؤں کے سپرد کئے گئے ہیں جے یو آئی نے قومی حلقہ 190 ,191 ,192 اور ٹھل کی صوبائی اسمبلی سمیت پانچ سیٹیں جیتیں جس کے نتائج تبدیل کئے گئے سکھر لاڑکانہ ڈویژن میں 30فیصد نشستوں پر جے یوآئی نے حصہ لیا اور 9 لاکھ 90 ہزار سے زائد ووٹ لئے الیکشن کمیشن اسلام آباد اور کراچی ہماری اپیلوں کو سننے کے لئے تیار نہیں، درخواستیں مسترد کی گئیں، عوام پیپلز پارٹی کے نہیں ہمارے ساتھ ہے، الیکشن میں دھاندلی، مینڈیٹ چوری اور سپریم کورٹ کے جسٹس کی ختم نبوت کی غیر ضروری تشریح کے خلاف 2 مئی کو مزار قائد پر عوام کی نمائندوں کی اسمبلی سجے گی اور چور دروازے سے آنے والوں کو بتائیں گے کہ عوام کس کے ساتھ ہے مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر چوکیدار چوروں کے ساتھ مل گیا اور چور بنا،اپوزیشن مولانا فضل الرحمن کے بنا ادھوری ہے، پشین میں احتجاج کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں 2018میں جو موقف تھا وہی 8فروری 2024پر ہے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ اقتدار کے لئے جدوجہد کرتے ہیں ہم عوام کی فلاح کے لئے، اگر معیشت اور ملکی حالت کے لئے موجودہ حکومت کو موقع دیا جائے تو پھر عمران خان کی حکومت کو موقع کیوں نہیں دیا گیا،اس وقت بھی تو معیشت خراب تھی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے میں وقت لگے لگا البتہ برف پگھلنا شروع ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ میں کچے کے ڈاکوؤں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ غریبوں پر رحم کریں اگر اغوا کرنا ہے تو وزیر اعلی، اسپیکر، نوابوں سرداروں کے بچوں کو اغوا کریں۔

جاری کردہ: میڈیا سیل جے یوآئی سندھ



0/Post a Comment/Comments