جےیوآئی کا اس ڈرامائی ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ، درست فیصلہ تھا۔
حکومتی رٹ کہیں نہیں سندھ پر عملاً ڈاکو راج کی تسلط ہے۔
مقتدر قوتوں کے سہارے ملنے والی حکمرانی کو ان کے گلے کا طوق بنائیں گے۔
دو مئی کو سندھ کی عوامی اسمبلی جعلی حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگی۔
ضلع کورنگی اور ضلع جنوبی کے مخلتف علاقوں میں دو مئی کی عوامی اسمبلی کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی اجتماعات اور کارنر میٹنگز سے مولانا عبد الکریم عابد ، مولانا غیاث ، سمیع سواتی ، مفتی عبد الحق عثمانی ، مولانا نور الحق ودیگر کا خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ جنرل الیکشن میں قومی مینڈیٹ کا تمسخر اڑانے والی قوتوں نے ضمنی الیکشن میں بھی اسی تسلسل کو بڑھاوا دیا ، واضح ہوچکا کہ ضمنی الیکشن بھی قوم کے ساتھ ڈھونگ اور کھلا مذاق تھے ثابت ہوا کہ جےیوآئی کا اس ڈرامائی اور جعلی ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ درست فیصلہ تھا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جےیوآئی کے زیرِ اہتمام دو مئی کو کراچی میں منعقد ہونے والی "عوامی اسمبلی" کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کورنگی اور جنوبی کے مختلف علاقوں ، ہجرت کالونی، لیاری ، بہار کالونی ، مہران ٹاؤن ، شریف آباد ، سو کوارٹرز ، شمسی سوسائٹی ، شاہ فیصل کالونی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد ، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی ، مفتی عبد الحق عثمانی ، مولانا نور الحق ، قاری فیض الرحمن عابد ، قاری نور الامین ، مولانا عبداللہ بلوچ ، مولانا صابر اشرفی ، مولانا فاروق خلیل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری زیادہ خوش فہمی میں نہ رہیں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے مقتدر قوتوں کے سہارے ملنے والی حکمرانی جمعیۃ علماء اسلام ان کے گلے کا طوق بنائے گی ۔
علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ 2 کو کراچی میں عوامی عوامی اسمبلی کا تاریخ ساز انعقاد کرکے جعلی مینڈیٹ کا پردہ فاش کریں گے، دو مئی کی عوامی اسمبلی صوبے پر مسلّط جعلی مینڈیٹ سے آنے والے حکمرانوں کیلئے زبردست عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی۔
علامہ راشد سومرو نے مزید کہا کہ کراچی سے لیکر کشمور تک پورے صوبے پر عملاً ڈاکو راج کی حکمرانی ہے وزراء اور مشیر ڈاکوؤں کی سرپرستی کررہے ہیں ، پاکستان کے معاشی حب کراچی میں کسی شہری کی جان اور مال محفوظ نہیں۔ عوام خوف اور مایوسی کے عالم میں جی رہے ہیں۔
ان کا کہتا کہ سندھ میں جعل سازی ، اور بھاری رقوم دیکر سیٹیں خریدنے والے سندھ پر حکومت کا حق نہیں رکھتے حکمران تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ عوام ڈاکوؤں اور راہزنوں کے رحم و کرم پر ہیں۔
واضح رہے کہ جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام دو مئی کو مزار قائد کراچی کے سامنے "عوامی اسمبلی" کا انعقاد کرنے جارہی ہے، عوامی اسمبلی سے جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے جےیوآئی کی عوامی اسمبلی میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
جاری کردہ: میڈیا سیل جے یو آئی سندھ
ایک تبصرہ شائع کریں