توجہ دلاؤ نوٹس
میں اس ایوان کی توجہ ایک انتہائی اہم مسئلہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں جس کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع ایبٹ آباد سے ہے۔ ایک شخص جس کا نام پر یتم گیانی ہے اس کا اصل نام محبوب کیانی ہے۔ وہ حال ہی میں انگلینڈ سے پاکستان آیا ہے۔ اس نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو Gay Club کھولنے کی درخواست کی ہے۔ اس پر ڈی سی صاحب نے اس آدمی سے مکمل تعاون کیا ہے۔ اس مسئلے پر مقامی علماء اور عام عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ ان کا شدید رد عمل دیکھنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے محبوب کیانی کو مینٹل ہسپتال میں داخل کیا۔ اور اس کو ہسپتال سے مینٹل سرٹیفیکیٹ دلوانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔ اور مقامی انتظامیہ پر یتیم گیانی کو مکمل سیکورٹی اور تعاون دے رہی ہے۔ ہم جنس پرستی پر ڈی سی صاحب نے تعاون کر کے بیرونی ایجنڈے پر کام کیا ہے۔ اس پر مقامی علماء اور مذہبی حلقوں میں سخت غیض و غضب پایا جاتا ہے۔
لہذا بیرونی ایجنڈے کی مکمل پشت پناہی پر ڈی سی ایبٹ آباد کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور پر یتیم گیانی کے خلافFIR درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔
( سینیٹر مولانا عطاء الرحمان)
ایک تبصرہ شائع کریں