خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار مذمت۔ حافظ حمد اللہ


جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سینیٹر حافظ حمد اللہ کا خضدار دھماکے میں جمعیت کے رہنماء اور خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار مذمت 

صوبائی اور وفاقی حکومت خضدار دھماکے اور مولانا صدیق مینگل کی شہادت کی براہ راست ذمہ دار ہے۔ حافظ حمد اللہ 

اس سے قبل مجھ سمیت جمعیت کے دیگر قائدین پر قاتلانہ حملے میں ملوث نیٹ ورک کا آج تک خاتمہ نہ ہونا ریاست پر سوالیہ نشان ہے۔ سینیٹر حافظ حمداللہ 

اس قسم کے واقعات میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کو ہی ٹارگٹ کرنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جمعیت کو کمزور دیکھنے والی قوتوں کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ حافظ حمد اللہ 

جمعیت علماء اسلام کو حب الوطنی اور حق گوئی کی سزادی جارہی ہے۔ مگر جمعیت کا ہر کارکن اسی مشن پر عمل پیرا ہوں گے۔ مرکزی رہنماء جے یوآئی حافظ حمد اللہ 

دعا ہے اللہ تعالیٰ شہید کے درجات کو بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین


0/Post a Comment/Comments