جے یو آئی بلوچستان کا مولانا محمد صدیق مینگل کے شہادت پر غم و افسوس کا اظہار

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسیع صاحب نے مولانا محمد صدیق مینگل کے شہادت پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داروں کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

عوام کی جان و مال محفوظ نہیں ہیں اور سیکورٹی کے نام پر سیکورٹی فورسز پر بلوچستان کے عوام کی اربوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں۔

عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے جس میں ریاست کے تمام ادارے ناکام ہوگئی ہیں۔مولانا عبد الواسیع صاحب نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

مولانا عبد الواسیع صاحب نے شہید کے خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم دعا گو ہیں اللہ تعالٰی شہید کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

مولانا عبد الواسیع صاحب نے کہا شہید مولانا محمد صدیق مینگل صاحب کی دینی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید مولانا محمد صدیق مینگل کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

مولانا محمد صدیق مینگل صاحب نماز جمعہ پڑھانے خضدار یونیورسٹی جا رہا تھا۔

موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ڈیوائس بم شہید کی کار پر لگایا جس کے پٹنے سے مولانا محمد صدیق مینگل جام شہادت نوش کر گئے۔


جی یو ائی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا اغا محمود شاہ کا خضدار دھماکے میں مولانا محمدصدیق مینگل کے شہادت پر اظہار افسوس

مولانا محمد صدیق مینگل انتہائی نیک اور بے ضرر انسان تھے‏

واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

صوبائی اور وفاقی حکومت خضدار دھماکے اور مولانا صدیق مینگل کی شہادت کی براہ راست ذمہ دار ہے

دعا ہے اللہ تعالیٰ شہید کے درجات کو بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین


0/Post a Comment/Comments