جمعیۃ علماء اسلام کراچی کے سینئر رہنما محمد الیاس خان انتقال کرگئے
محمد الیاس خان مرحوم جےیوآئی کے ابتدائی رکن اور مختلف عہدوں پر فائز رہے
محمد الیاس خان مرحوم ضلع ملیر کے متحرک سیاسی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے
وہ تحریکی ادوار میں جمعیۃ علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے ثابت قدمی کے ساتھ جڑے رہے
جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبد القیوم ہالیجوی ، سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی جانب سے الیاس خان مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت
الیاس خان مرحوم کی وفات سے جمعیۃ علماء اسلام کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ علامہ راشد سومرو
الیاس خان مرحوم کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ علامہ راشد سومرو
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مولانا عبد القیوم ہالیجوی ، علامہ راشد سومرو
جاری کردہ: سمیع الحق سواتی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یوآئی سندھ
ایک تبصرہ شائع کریں