جے یو آئی کی مرکزی اور صوبائی ڈیجیٹل میڈیا سیلز کا مشترکہ اجلاس

جے یو آئی کی مرکزی اور صوبائی ڈیجیٹل میڈیا سیلز کا مشترکہ اجلاس


جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل، صوبائی ڈیجیٹل میڈیا سیلز اور تمام شعبوں کے کوارڈینیٹرز کا مشترکہ اور اہم اجلاس یکم مئی 2024 بروز بدھ کو کراچی میں جے یو آئی سندھ کی میزبانی میں صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو صاحب کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمن صاحب نے کی، اجلاس میں جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے امیر مرکز یہ اور ڈیجیٹل میڈیا سیل کے نگران قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمان دامت بركاتهم العاليہ نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے اراکین سمیت چاروں صوبوں کے کوآرڈینیٹرز اور دیگر شعبہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے ممبران تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، جس میں صوبائی جماعتوں سے بھی مشاورت ہوگی اور اس کے علاوہ صوبائی میڈیا سیل، اضلاع اور تمام تحصیلوں کے کوآرڈینیٹرز کے ساتھ بھی نشست ہوگی جس کا شیڈول درج ذیل ہے

29 - 30 جون کو مظفر آباد (آزاد کشمیر)

1- 2 جولائی کو اسلام آباد 

3 - 4 جولائی کو ملتان (پنجاب)

5 - 6 جولائی کو سکھر (سندھ)

7 - 8 جولائی کو کوئٹہ ( بلوچستان)

11-10 جولائی کو پشاور (خیبر پختو نخواہ)

14-13 جولائی کو گلگت بلتستان

فیصلے

مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے اجلاس میں مزید جو فیصلے کئے گئے وہ درج ذیل ہیں

1۔ تمام صوبے بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تحصیل سطح تک اپناڈیجیٹل میڈیا اسٹرکچر 10 جون 2024 تک مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ 

2۔ مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل اور تمام صوبے بشمول دیگر شعبہ جات اپنی میڈیا سیل کے لئے ضروری سامان کی خریداری کی لسٹ اگلے ایک ہفتے تک فراہم کرنے کے پابند ہوں گے فہرست کی کاپی مرکزی میڈیا سیل کے ساتھ صوبائی جماعت کو بھی دیں گے۔

3۔ تمام صوبوں کی صوبائی ڈیجیٹل میڈیا سیلز اپنے صوبے سے تعلق رکھنے والے دیگر شعبہ جات کے ممبران جیسے کانٹینٹ جنریٹر ونگ اور ٹیکنکل ونگ کے ساتھ مشترکہ اجلاسات اسی ماہ منعقد کریں گے۔

4۔ تمام صوبائی ڈیجیٹل میڈیا سیلز تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کا نیٹورک، واٹس ایپ گروپس کی تشکیل 15 جون تک مکمل کرکے مرکز کو رپورٹ دینے کے پابند ہوں گے۔

5۔ ڈیجیٹل میڈیا سیل برائے خواتین کو تمام صوبوں تک وسعت دی جائے گی۔

6۔ ملک بھر میں خواتین سوشل میڈیا ورکرز کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم جنریٹ کیا جائے گا جس کیلئے سمیع الحق سواتی، ایاز خان اور عبد الحمید لالا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

7۔ مرکزی کمیٹی نے ڈیجیٹل میڈیا سیل کے کسی بھی سطح کی تنظیم میں ضرورت کے مطابق اضافے اور کمی کا اختیار مرکزی کوآرڈینیٹر کو تفویض کیا ہے۔ 

8۔ مرکزی کمیٹی نے مشاورتی کونسل، کونٹینٹ جنریٹر اور ٹیکنکل ونگ کے شعبہ جات کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

9۔ دستور میں کی گئی ترامیم کی دفعہ 23 کی شق نمبر 10 کے تحت ہر سطح کا کوآرڈینیٹر اس سطح کے جماعتی نظم کی مجلس عاملہ کا ممبر ہوگا، اس حوالے سے مرکزی میڈیا سیل آگاہی سرکولر جاری کرے گا۔

اجلاس میں مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے اراکین مولانا راشد محمود سومرو، محمد اسلم غوری، سمیع الحق سواتی، ایاز محمد خان، ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر ضیاء الرحمن امازئی، ٹیکنکل ونگ کے کوآرڈینیٹر عبدالحمید لالا، خیبر پختونخوا کے صوبائی کوآرڈینیٹر صداقت خان اس کے معاون ارباب کاشف خان، بلوچستان کے ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا خالد ولید سیفی، پنجاب کے ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر اسید الرحمٰن خواجہ، سندھ کے ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا حسین احمد آصفی، اسلام آباد سے راحت اللہ الفت نے شرکت کی۔

اجلاس جمعیہ علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر حضرت مولانا عبد القیوم ہالیجوی صاحب کی دعا سے اختتام پذیر ہوا۔


جاری کردہ:

انجنئیر ضیاء الرحمن

مرکزی کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان


0/Post a Comment/Comments