مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش نے معاونین انتخابات کا اعلان کردیا


جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش نے مرکزی معاونین انتخابات اور چاروں صوبوں بشمول اسلام آباد، گلگت بلتستان اور قبائلی اضلاع کےلئے ناظمین کا اعلان کردیا۔

جمعیت علماء اسلام پاکستان کی رکنیت سازی مہم کا آغاز یکم محرم الحرام 1445 بمطابق 2023 سے باقاعدہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے فارم رکنیت پُر کرنے کے ساتھ ہی شروع ہو چکی ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کی وجہ سے چند ماہ تعطل کی بعد مرکزی معاونین چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے ناظمین انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی رکنیت سازی مہم کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

مرکزی ناظم انتخابات جمعیت علماء اسلام پاکستان نے طویل مشاورت کے بعد مرکزی معاونین، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان، اسلام آباد اور قبائلی اضلاع کیلئے درجہ ذیل ناظمین کا اعلان کیا ہے۔


مرکزی معاونین ناظم انتخابات جمعیت علماء اسلام پاکستان

برائے خیبر پختونخواه

حاجی عبد الجلیل جان

مولانا ناصر محمود ہزاروی

برائے پنجاب

عبد القیوم راؤ

مولانا عبداللہ خوشاب

شہباز گجر

برائے بلوچستان

مولانا صلاح الدین ایوبی

اصغر خان ترین

مولانا عبد القادر خضدار

برائے سندھ

محمد اسلم غوری

مولانا ناصر محمود سومرو

برائے قبائلی اضلاع

اخوندزادہ مفتی عبیداللہ

برائے گلگت بلتستان

محمد عابد


صوبائی معاونین ناظم انتخابات جمعیت علماء اسلام پاکستان

برائے خیبر پختونخواہ

مولانا احمد علی درویش

برائے پنجاب

نور خان ہانس

برائے بلوچستان

مولانا کمال الدین

برائے سندھ

مولانا محمد صالح اندھڑ

برائے گلگت بلتستان

رحمت خالق

برائے اسلام آباد

مولانا حمد اللہ

برائے قبائلی اضلاع

مرکزی ناظم انتخابات


نامزد صوبائی ناظمین کو ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اضلاع اور تحصیلوں کے ناظمین کا اعلان کر کے دو ماہ کے اندر رکنیت سازی کا عمل مکمل کریں۔


جاری کرده:

مولانا عطاء الحق درويش

مرکزی ناظم انتخابات جمعیت علماء اسلام پاکستان


0/Post a Comment/Comments