بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہیں لیکن وہاں کے زمیندار سراپا احتجاج ہے۔
بلوچستان میں پانی کا سطح کم ہو رہا ہے، وہاں ڈیموں کی انتہائی ضرورت ہیں۔
بلوچستان میں معدنی ذرائع ہیں اس کا فائدہ بلوچستان کو نہیں ہو رہا۔
گزشتہ حکومت نے سی پیک منصوبہ کو غیر مؤثر کر دیا، چین ہمارا دوست ملک جو ہر مشکل میں ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔
سی پیک کو بحال کیا جائے۔ سی پیک پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کا ذریعہ بن سکتا۔
بلوچستان میں سکول یونیورسٹی کا فقدان ہے، جو شخص مفلوک الحال ہیں اپنے بچوں کا پیٹ نہیں پال سکتا وہ کیسے تعلیم حاصل کریں گے۔
پسماندہ علاقوں میں سکول، کالج، یونیورسٹی اور ہسپتالوں کا قیام کیا جائے اور میں مطالبہ کرتا ہوں تمام صوبوں میں خواتین کے الگ الگ یونیورسٹیاں قائم کئیں جائے۔
آئی ایم ایف نے ہمیں ڈبو دیا ہے لیکن ہم اس سے جان نہیں چھڑا سکے، غیرت مند قومیں اپنی آزادی اور خود مختاری پر بھوک برداشت کر سکتی ہے لیکن کمپرومائز نہیں کر سکتی۔ ہمیں آئی ایم ایف سے جان چھڑانی چاہیے۔
جمہوریت کی بحالی کے لیے ایوب خان ، ضیاء الحق کے مارشل لاء کے خلاف تحریک میں ہم پیش پیش تھے۔
مشرف زمانے میں بھی قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کئیں، ہم نے جمہوریت کی بحالی کے لیے شہادتیں دی ہیں۔
جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام اداروں کو آئین پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
اگر آپ حکومت بدلیں گے، انتخابات میں دھاندلی کریں گے اور پالیسیاں بنائیں گے تو پھر مجھے آپ پر تنقید کا حق ہے۔
جمعیۃ علماء اسلام نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی اور عملداری کے لیے تحریک شروع کر دی ہے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان صاحب نے اعلان کر دیا ہے اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہونگے۔
جمہوریت کے راستے میں جو قوتیں روکاوٹ ہے ان کو وآپس بیرکوں میں بھیجیں گے۔ تمام سیاسی قوتیں سے کہتا ہوں کہ مستحکم جمہوریت کے لیے آئیں ہمارا ساتھ دیں۔
میں قلات مستونگ سوراب عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے تیسری مرتبہ منتخب کیا یے۔
Maulana Abdul Ghafoor Haideri addressing the National Assembly of Pakistanمرکزی جنرل سیکرٹری جےیوآئی مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کا بلوچستان کو درپیش مسائل کے حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس سے اظہارِ خیال بلوچستان میں آج زمیندار سراپا احتجاج ہے۔ صرف 2 سے 4 گھنٹے بجلی جا رہی جس سے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کی کہ فوری طور پر ان کے مسائل کو حل کریں۔ بلوچستان میں سکول و کالجز اور یونیورسٹی کا فقدان ہے۔ وہاں پر نئے سکول و کالجز اور یونیورسٹی تعمیر کی جائے۔ خواتین کے لیے الگ الگ یونیورسٹیاں تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکے۔ #JUIPakistan 🇵🇰
Posted by Maulana Abdul Ghafoor Haideri on Thursday, May 16, 2024
ایک تبصرہ شائع کریں