توجہ دلاؤ نوٹس
یونیسیف کے تعاون سے سندھ حکومت کی سرپرستی میں پاکستان میں دودھ بینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انسانی دودھ بینک کا سندھ کے وزیر صحت نے باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا۔ اور قرآن پاک میں "نوزائیدہ بچے کی رضاعت" کے مسئلے کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اب عورتیں اپنا دودھ اس دودھ بینک میں جمع کرائیں گی اور وہ دودھ نو مولود بچوں کو پلایا جائے گا۔ اس طرح کوئی نہیں جان پائے گا کہ کس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے۔ اس طرح رضائی بہن بھائی کا تصور جو مذہب اسلام نے دیا ہے اس کو بیرونی سازش کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
لہذا میری اس ایوان سے گزارش ہے کہ یونیسیف کے اس پروگرام کو فی الفور ختم کیا جائے۔
سینیٹر مولانا عطاء الرحمن
پارلیمانی لیڈر جے یو آئی پاکستان
سینیٹر عبد الشکور خان
ایک تبصرہ شائع کریں