جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کا سندھ بجٹ 25-2024 پر رد عمل


جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کا سندھ بجٹ 25-2024 پر رد عمل 

سندھ بجٹ 25-2024 چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ ہے عوام کے لئے کچھ نہیں: علامہ راشد سومرو

عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں: جے یو آئی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو

سندھ حکومت کا بجٹ فائنانس کے بجائے کسی ہاؤس میں تیار کیا گیا ہے: علامہ راشد سومرو

تعلیم، صحت اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ علامہ سومرو

کروڑوں کی آبادی کے شہر کراچی کے لئے ایک بھی نئے ترقیاتی منصوبہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ علامہ راشد سومرو

نئی سوچ کا نعرہ لگانے والوں نے نئی نسل کے لئے ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا۔ علامہ راشد محمود سومرو

نوجوانوں اور خواتین کو بجٹ میں نظر انداز کر کے سندھ کے شعور کا قتل کیا گیا ہے: علامہ راشد محمود سومرو

آبادی بڑھ چکی ہے، لیکن نئے تعلیمی اداروں کے قیام کے لئے کوئی بجٹ نہیں ہے۔ علامہ راشد سومرو

سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ رکھا گیا ہے، جو وڈیروں کے بنگلوں کے لئے مختص ہے۔

بیس سالوں سے ترقیاتی بجٹ کرپشن کے نظر ہوتی ہے، سندھ موئنجو دڑو کا منظر پیش کررہاہے: علامہ راشد سومرو

ترقیاتی بجٹ کے 959 ارب روپے کاغذوں میں خرچ ہوں گے، حال وہی پرانا ہوگا سیلاب میں تباہ سم نالے ابھی تک اسی حال میں ہیں جبکہ متاثرین اب تک در بدر ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو

45 لاکھ سے زائد تعلیم سے محروم بچوں کو اسکول داخل کرنے کے منصوبہ کے لئے کوئی بجٹ مختص نہیں: مولانا راشد محمود سومرو

لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار فراہمی کا ایک بھی نیا منصوبہ بجٹ مختص نہیں ہے۔

میرٹ کا قتل کرکے ہمیشہ جیالوں کو نوکریاں دیکر پڑھے لکھے لوگوں کو بے روزگار رکھا گیاہے۔ مولانا راشد محمود سومرو

موجود بجٹ کا خلاصہ وڈیروں کو گرانٹس دینے اور عوام کے منہ سے نوالہ چھننے کا منصوبہ ہے: علامہ راشد محمود سومرو

12 ملین کسانوں کی امداد کے لئے 08 ارب روپے یعنی فی کسان 650 روپے مختص کئے گئے ہیں جو کسانوں کے ساتھ ایک مذاق ہے یہ سارا بجٹ بھی وڈیروں کو ملنے کا اندیشہ ہے: علامہ راشد محمود سومرو

تھر میں پانی اور خوراک کی کمی کے لئے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا: علامہ راشد محمود سومرو

ہسپتالوں کے کھربوں کے بجٹ کے باوجود اسپتال میں کسی کو مفت میں علاج میسر نہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو

سندھ کے امن امان کے قیام کے لئے کھربوں کا بجٹ رکھا گیاہے جبکہ پورا سندھ کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے۔

آج بھی سیکڑوں لوگ ڈاکوؤں کے پاس مغوی ہیں رات کو سندھ کے بہت سارے اضلاع نوگو ایریا بنے ہوئے ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو 

جاری کردہ: میڈیا سیل جے یوآئی سندھ


0/Post a Comment/Comments