ھیئۃ العلماء فلسطین کی جانب سے آج قطر میں ایک بڑی بیٹھک

 

ھیئۃ العلماء فلسطین کی جانب سے آج قطر میں ایک بڑی بیٹھک 

دنیا بھر کے 32 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور علماء کرام، مفتیان عظام اور مشائخ کی شرکت

قائد جمعیت علماء اسلام پاکستان کی جانب سے علامہ راشد محمود سومرو کی کانفرنس میں شرکت

 جن مسلم رہنمائوں نے فلسطین کے مظلوموں کی آواز بننے کے ساتھ ساتھ ان کو میدان میں تنہا نہیں چھوڑا ان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے

پاکستان سے صرف جمعیت علماء اسلام کے قائد حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کو خصوصی دعوت دی گئی 

قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مظفرگڑھ میں ملین مارچ میں شرکت کی وجہ سے اس بیٹھک میں شرکت سے قاصر رہے

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کی طرف سے آج کی کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے خصوصی شرکت کی، جناب اسماعیل ہانیہ، جناب خالد مشعل سمیت کئی رہنمائوں سے ملاقات کرکے مولانا فضل الرحمن کا خصوصی پیغام پہنچایا

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کی جانب سے علامہ راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے علماء کرام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اہم موقعے پر جمعیت علماء اسلام کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

 جمعیت علماء اسلام روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے

جمعیت علماء اسلام نے پاکستان میں اب تک طوفان اقصی کے نام سے 9 ملین مارچ کئیں ہیں 

علامہ راشد محمود سومرو نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مکہ عالمی کانفرنس میں اہل فلسطین کے لئے سب سے پہلی اور توانا آواز حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے بلند کی تھی

جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن صاحب پاکستان کے پارلیمینٹ میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب نے حکومت و افواج پاکستان کو بھی اس بات پر قائل کرنے کی بارہا کوشش کی ہے کہ فلسطین پر جاری بربریت اور جارحیت کے خلاف حکومت و افواج پاکستان کو کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہئے

مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر کارکنان جمعیت نے اہل غزہ کی جو مالی مدد کی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ وہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے اس کو مزید بڑھانے کے لئے جلد کوشش کریں گے

انہون نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق مین آواز بلند کرنے کی سزا آمریکہ کے کہنے پر انتخابات میں ہمارے امیدواران کو ہروا کر دی گئی لیکن اس کے باوجود جمعیت علماء اسلام پاکستان نہ صرف اہل فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ ہر حال میں مالی اخلاقی اور سیاسی تعاون جاری رکھے گی

انہوں نے مزید کہاکہ کہ فلسطین میں ان شاءاللہ فتح حق کی ہی ہوگی اور باطل کا منہ کالا ہوگا

اس موقع پر جناب اسماعیل ہانیہ اور جناب خالد مشعل سمیت فلسطین کی مکمل لیڈر شپ نے مولانا فضل الرحمن صاحب کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور ان کے بھرپور تعاؤن پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جاری کردہ

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان


0/Post a Comment/Comments