نوٹیفکیشن
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے دستور کی دفعہ نمبر 11 کی ذیلی شق نمبر 2 کے تحت جمعیت لائرز فورم کے آئندہ 3 (تین) سالہ مدت کے لئے صوبائی جماعتوں کی مشاورت سے درج ذیل عہدیداران کو نامزد کیا جاتا ہے۔
1۔ محترم جناب کامران مرتضی، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اسلام آباد (مرکزی کنوینر)۔
2۔ جناب محمد جلال الدین، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ پشاور (صوبائی کنوینر خیبر پختونخوا)۔
3۔ جناب ملک خلیل الرحمٰن کاکڑ، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کوئٹہ (صوبائی کنوینر بلوچستان)۔
4۔ جناب غلام سرور بلیدی، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ حیدر آباد (صوبائی کنوینر سندھ)۔
5۔ جناب سردار عبد الحمید ڈوگر، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ لاہور (صوبائی کنوینر پنجاب)۔
درج بالا عہدیداران قواعد و ضوابط کے مطابق بقایا عہدیداران کا تقرر کریں اور اضلاع و تحصیل کے انتخابات مکمل کریں۔
والسلام
مولانا فضل الرحمن
امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان
ایک تبصرہ شائع کریں