لاہور: جے یو آئی پنجاب کے ناظمین انتخابات کا اجلاس


لاہور: جے یو آئی پنجاب کے ناظمین انتخاب کا اجلاس صوبائی ناظم انتخاب محمد نور خان ہانس ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی لاہور کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوا،

اجلاس میں صوبہ بھر کے ضلعی ناظمین انتخاب، تحصیل ناظمین اور صوبائی معاونین ناظم انتخاب نے شرکت کی، 

اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی ناظم انتخاب مولانا عطاء الحق درویش، مولانا ناصر محمود اور حاجی عبد الجلیل جان تھے، 

صوبائی امیر مولانا سید محمود احمد میاں، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار اور صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ، 

اجلاس میں مرکزی ناظم انتخاب نے اضلاع اور تحصیل کے ناظمین انتخاب کو ہدایات جاری کیں، رکن سازی مہم گلی گلی اور محلے محلے میں پھیلائی جائے اور عوام کو جمعیۃ علماء اسلام کا حصہ بنانی کی تاکید کی، 

صوبہ پنجاب میں ریکارڈ رکن سازی پر صوبائی ناظم انتخاب کو خراج تحسین پیش کیا گیا، 

اجلاس میں ہر تحصیل ناظم انتخاب اپنی تحصیل میں رکن سازی کے لئے عوامی کیمپ لگا کر عوام کو شریک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی، 

علاوہ ازیں مرکزی ناظم انتخاب نے اس بات پر روز دیا کہ رکن سازی کو شفاف بنایا جائے اور دعوتی مہم کو توسیع دے کر ہر فرد تک پہنچا جائے۔


0/Post a Comment/Comments