علامہ راشد محمود سومرو اور ڈاکٹر ناجی ظہیر کی خصوصی ملاقات

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو صاحب سے فلسطین کے رہنما جناب ڈاکٹر ناجی ظہیر کی خصوصی ملاقات

جناب ڈاکٹر ناجی ظہیر نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صاحب کا فلسطین کے عوام کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ روز اول سے قبلہ اول بیت المقدس کے لئے فلسطین کے لئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی طور پر آواز بلند کررہے ہیں

جناب ڈاکٹر ناجی ظہیر نے مسلسل فلسطین کے عوام کے لئے مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم پر جمعیت علماء اسلام کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بھی دلی طور پر شکریہ ادا کیا

علامہ راشد محمود سومرو صاحب نے جناب ڈاکٹر ناجی ظھیر کو بتایا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی قبلہ اول بیت المقدس کے لئے اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لئے سیاسی اخلاقی تعاون کا کردار جاری رکھا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت درندگی ہے جسے کوئی بھی غیرت مند قبول نہیں کرسکتا اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعیت علماء اسلام بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔


0/Post a Comment/Comments