جمعیۃ علماء اسلام کی فلسطین میں ریلیف سرگرمیاں


جمعیۃ علماء اسلام کی فلسطین میں ریلیف سرگرمیاں
 

عاشورہ کے دن غزہ میں جے یو آئی کا دسترخوان، کھانا تقسیم

مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر غزہ متاثرین کی مدد جاری ہے، راشد محمود سومرو

فلسطینیوں کی مدد ہمارا شرعی، اخلاقی اور انسانی فرض ہے، جے یو آئی رہنماء

جےیوآئی کا فلسطین کے حق میں ٹرینڈ ایکس پر ٹاپ ون پوزیشن پر

 جےیوآئی کی جانب سے عاشورہ کے دن غزہ میں جنگ سے متاثرہ بے گھر خاندانوں میں افطار دسترخوان کا اہتمام

 جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی نگرانی میں غزہ میں مظلوم مسلمانوں کی امدادی جاری

  اسرائیل عالمی قوتوں کی پشت پناہی کی بنیاد پر انسانی حقوق کا خون کررہا ہے، علامہ راشد محمود سومرو

جمعیۃ علماء اسلام اول دن سے واضح طور پر قبلہ اول کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے، علامہ راشد محمود سومرو

فلسطین مسلم حکمرانوں کو جنجھوڑ رہا ہے کہ مظلوموں کی مدد کے لئے آگے آئیں۔ علامہ راشد سومرو

 جےیوآئی کی کاوشوں سے رمضان المبارک اور قربانی کے موقع پر بھی مظلوم مسلمانوں کی امداد میں پیش پیش رہی۔ سمیع سواتی

 جمعیۃ علماء اسلام مالی اور اخلاقی تعاون قبلہ اول کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے، سمیع سواتی

فلسطین کے مظلوموں کی داد رسی کا یہ سلسلہ ان شاءاللہ چلتا رہے گا، علامہ راشد سومرو

  سندھ بھر میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے فنڈ ریزنگ مہم جاری رہتی ہے، سمیع سواتی

 پاکستانی قوم کے تعاون سے اپنے مظلوم مسلمانوں کے حتی المقدور تعاون کی کوشش میں کامیاب ہوئے ہیں، سمیع سواتی

قوم سے اپیل ہیکہ مظلوم مسلمانوں کے ساتھ تعاون کے لئے آگے بڑھیں، سمیع سواتی

 بے یار و مددگار مسلمان بچوں ، ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں ، بوڑھے اور معذوروں کا سہارا بنیں، سمیع سواتی

 اقلیتی برادری بھی انسانی حقوق کے جذبے کے ساتھ غزہ کے مظلومین کے ساتھ تعاون کے لئے آگے آئے۔ سمیع سواتی

  جےیوآئی کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر #JUIStandWithPalestine کے عنوان سے ٹرینڈ ٹاپ ون پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیۃ علماء اسلام کی جانب سے عاشورہ کے دن غزہ میں جنگ سے متاثرہ بے گھر خاندانوں میں افطار دسترخوان کا اہتمام کرکے پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا ، جے یو آئی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیع الحق سواتی کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی خصوصی ہدایت اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی نگرانی میں غزہ میں مظلوم مسلمانوں کی مدد جاری ہے، جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی مدد ہمارا شرعی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے، اسرائیل عالمی قوتوں کی پشت پناہی کی بنیاد پر انسانی حقوق کا خون کررہا ہے، جمعیۃ علماء اسلام اول دن سے واضح طور پر قبلہ اول کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور مسلم حکمرانوں کو جنجھوڑ رہی ہے کہ مظلوموں کی مدد کے لئے آگے آئیں اور اپنا فرض نبھائیں، انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کی کاوشوں سے پاکستانی قوم رمضان المبارک اور قربانی کے موقع پر بھی مظلوم مسلمانوں کی امداد میں پیش پیش رہی اب بھی جمعیۃ علماء اسلام مالی اور اخلاقی تعاون قبلہ اول کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ مظلوموں کی داد رسی کا یہ سلسلہ ان شاءاللہ چلتا رہے گا، دریں اثناء مولانا راشد محمود سومرو نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ سندھ بھر میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے فنڈ ریزنگ مہم جاری رہتی ہے، جس کے بدولت ہم اپنے مظلوم مسلمانوں کے حتی المقدور تعاون کی کوشش میں کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے پورے پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم مسلمانوں کے ساتھ تعاون کے لئے آگے بڑھیں ، بے یار و مددگار مسلمان بچوں ، ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں ، بوڑھے اور معذوروں کا سہارا بنیں، اقلیتی برادری بھی انسانی حقوق کے جذبے کے ساتھ غزہ کے مظلومین کے ساتھ تعاون کے لئے آگے آئے۔ علاوہ ازیں جےیوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق جےیوآئی کی جانب سے غزہ کے کیمپوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے جےیوآئی کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر #JUIStandWithPalestine کے عنوان سے ٹرینڈ بھی شروع کیا گیا جو ٹاپ ون پر ٹرینڈ کرتا رہا۔

جاری کردہ: میڈیا سیل جے یو آئی

بتاریخ 2024-07-19







0/Post a Comment/Comments