مولانا فضل الرحمان اسماعیل ہنیہ کی تعزیت کے لیے گذشتہ شب جدہ سے سیدھا قطر پہنچے


سربراہ جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان گذشتہ شب جدہ سے سیدھا قطر پہنچے

مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ رات پہنچتے ہی قطر میں فلسطین اور حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی

جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج صبح وفد کے ہمراہ حماس رہنما جناب خالد مشعل سے ملاقات کر کے جمعیت علماء اسلام اور پاکستان کی عوام کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کی

مولانا فضل الرحمن نے شہداء غزہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی

مولانا فضل الرحمان کے حکم گذشتہ روز ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے گئے

مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جے یو آئی کے ممبران نے قومی اسمبلی ، سینیٹ ، کے پی اور بلوچستان اسمبلی میں قراردادیں بھی پیش کی ہیں

مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر شہید اسماعیل ہنیہ کے لئے ملک بھر کے مساجد اور مدارس میں قرآن خوانیاں بھی کی گئیں

شہید اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مولانا فضل الرحمان

مرحوم کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی، مولانا فضل الرحمان

شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پورا عالم اسلام افسردہ ہے، مولانا فضل الرحمان

مسجد اقصیٰ کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے، مولانا فضل الرحمان

حماس رہنماؤں کے حوصلے بہت بلند تھے، مولانا فضل الرحمان

فلسطینی عوام اور امت مسلمہ کسی صورت مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہیں ہونگے، مولانا فضل الرحمان

جےیوآئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں، مولانا فضل الرحمان

دعاء ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان جزاء عطاء فرمائے، مولانا فضل الرحمان

اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ علامہ راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد بھی وفد میں شامل ہیں

جاری کردہ میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان


0/Post a Comment/Comments