مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال، امام مسجد نبوی کی تشریف آوری پر خیر مقدم

قائد جمعیۃ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال، امام مسجد نبوی کی تشریف آوری پر خیر مقدم

قائد جمعیۃ دامت برکاتہم نے سعودی مہمانوں کی آمد پر عربی زبان میں خیر مقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ قائد محترم نے فرمایا کہ ہماری روایات ہیں ہمیں مہمانوں کی موجودگی میں سیاسی معاملات پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

قائد محترم نے بلاول بھٹو کی سیاسی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں حرم شریفین ، پاک سعودی تعلقات اور امت مسلمہ کے لیے بات کرنا چاہیے تھی ، آج یہاں ہمیں داخلی سیاست پہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی ، میں ان معاملات اور سیاست پر بات نہیں کرنا چاہتا اور بصد احترام بطور ممبر اسمبلی سعودی مہمانوں سے اس ماحول پر معذرت کرنا چاہتا ہوں۔

قائد محترم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی اور دوستانہ ہیں ، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب مل کر راستہ نکالیں تاکہ پر امن مستقبل کی راہ ہموار کی جائے، انہوں نے کہا کہ میں ملک کا نام روشن کرنے والے سپوت ارشد ندیم کو سلام اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ 

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی پاکستان کی سالمیت ، خود مختاری ، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا قائد محترم مولانا فضل الرحمان بھی موجود ہیں۔



0/Post a Comment/Comments